... loading ...

وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے وطن واپسی کے فیصلے کے بعد حکومت کی ہدایت پر وزیر اعظم کی لندن سے وطن واپسی کے لیے بوئنگ 777 طیارے کو مختص کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ طیارے کے فلائٹ آپریشن سے الگ ہونے کے باعث قومی ادارے کو کم از کم 30 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ وزیرا عظم ایک طویل عرصے سے لندن میں بغرض علاج مقیم ہے جس پر ملک کے اندر کافی متنازع آراء پائی جاتی ہیں۔ ملک سے ایک طویل غیر حاضری کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے کافی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں۔ بالآخر افواہوں اور چہ مگوئیوں کے درمیان وزیر اعظم نوازشریف نے ہفتے کے روز وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف خاندان کے ذرائع نے اس فیصلے کو ڈاکٹر ز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قراردیا گیا فیصلہ باور کرایا ہے۔ جس کےبعد وزیر اعظم نوازشریف 9 جولائی بروز ہفتہ لندن سے وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی پرواز سے روانہ ہوں گے۔ جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے اہلِ خانہ ، قریبی وزراء و مشیران کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ بھی ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ پرواز کے لیے پی آئی اے کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس کے بعد طیارے کو نہ صرف فلائٹ آپریشن سے الگ کر دیا گیا ہے بلکہ طیارے میں خصوصی نشستیں لگائی جارہی ہیں۔ اور طیارے کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے خصوصی ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ طیارے کے لیے جاری ہونے والی ہدایت کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کو وزیراعظم کی وطن واپسی کے لیے لندن کی پرواز لیتے ہوئے طیارے میں پائلٹ اور دیگر متعلقہ عملے کے علاوہ کوئی سفر نہیں کرے گا۔ماہرین کے مطابق بوئنگ 777 کو فلائٹ آپریشن سے علیحدہ کرنے اور اس میں وزیر اعظم کے لئے خصوصی انتطامات کرنے پر قومی ادارے کو کم از کم 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا ، اس کے علاوہ اس سے امریکا ، ٹورنٹو ، پیرس اور مدینہ منورہ کی پروازوں میں بھی اٹھارہ گھنٹے تک تاخیرہوسکتی ہے۔ اس طرح وزیراعظم نوازشریف کو ملک میں واپس لانے کے لیے بھی قومی ادارے پی آئی اے کو تیس کروڑ روپے کی چپت لگائی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...