... loading ...

ناقابل یقین طور پر لی جنگ یوئین 256 سال تک زندہ رہا۔ 1930ء میں نیو یارک ٹائمز میں چھپنے والے ایک مضمون کے مطابق چینگڈو یونیورسٹی کے پروفیسر وو چونگ چی نے 1827ء کی چینی شاہی حکومت کے ریکارڈز پیش کیے تھے جس میں لی چنگ یوئین کو 150 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی تھی۔ مزید برآں، 1877ء کی دیگر دستاویزات ان کی 200 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوئی ملیں۔ 1928ء میں نیو یارک ٹائمز کے ایک نمائندے نے لکھا کہ لی کے علاقے میں موجود کئی بزرگ اپنے بچپن میں لی چنگ کو جانتے تھے۔
لی چنگ یوئین نے 10 سال کی عمر میں نباتات میں کام شروع کیا تھا۔ وہ پہاڑی سے جڑی بوٹیاں چنتے تھے اور یہیں سے انہیں نے طویل عمر کا راز پایا۔ اس کے بعد 40 سال تک ان کی خوراک لنگچی، گوجی، جنگلی جنسنگ، ہی شو وو اور گوٹو کولا پر مشتمل رہی۔ 71 سال کی عمر میں 1749ء میں وہ مارشل آرٹس کے استاد کی حیثیت سے چینی افواج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے 23 شادیاں کیں اور ان کے 200 سے زیادہ بچے تھے۔ انہوں نے نوعمری میں ہی لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیا تھا اور لڑکپن میں ہی جڑی بوٹیوں کے لیے کانسو، شانسی، تبت، انام، سیام اور منچوریا دیکھ چکے تھے۔ یہ 100 سالوں تک ان کا بنیادی کام رہا جس کے بعد وہ محض دوسروں کی جمع کردہ جڑی بوٹیاں فروخت کرنے تک محدود رہے۔
لی 200 سال کی عمر پانے والے واحد شخص تھے۔ بستر مرگ پر لی نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جو چاہتے تھے حاصل کیا۔ طویل عمری کے راز پر لی نے کہا کہ ایک پرسکون ذہن اور سانس لینے کے مناسب طریقے طویل عمر کا راز ہو سکتے ہیں۔ گو کہ اتنی عمر پانے میں ان کی خوراک کا بھی مرکزی کردار ہوگا لیکن لی نے ذہنی سکون کو اپنا راز جانا۔
گو کہ لی کی کہانی بہت زبردست لگتی ہے لیکن باقی دنیا میں اس کو قبول کرنے میں عام لوگوں کو مشکل ہو سکتی ہے۔ آخر کیوں نہ ہو؟ جہاں اوسط عمر 60 سے 70 سال ہو، جہاں بہت کم لوگ 100 سال کی عمر تک پہنچتے ہوں، وہاں 200 سال کی عمر کا یقین کون کرے گا لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسے لوگوں نے کبھی آلودہ شہروں میں سانس نہيں لیا اور تاعمر جسمانی سرگرمی میں ملوث رہے۔ ان کی خوراک میں چینی اور بغیر بھوسی کا آٹا شامل نہیں تھا۔ وہ اپنے ہاتھوں کی اگائی ہوئی فصلیں کھاتے تھے جن میں کوئی مصنوعی کھاد نہیں ہوتی تھی۔ نہ انہیں اینٹی بایوٹک ادویات کا سامنا تھا، نہ ہی وہ شراب اور تمباکو کی لت میں مبتلا ہوتے تھے۔ اس کے مقابلے میں ایک “جدید انسان” کا طرز زندگی اور خوراک دیکھیں، جس کے نتیجے میں یہی صحت اور ایسی ہی عمر ملے گی۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...