... loading ...

امریکی طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب افغان صوبے پکتیکا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، مگر حملے کے فوراً ہی بعد واضح ہو گیا کہ امریکی ڈرون حملے کا نشانہ عام شہری بنے ہیں۔ امریکی طیاروں نے دراصل امریکا کے متنازع موقف کے تحت “دہشت گردوں” کو نہیں بلکہ قبائلی عمائدین کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 6اپریل کو بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کےقریب نیوآڈہ کے علاقے میں ڈرون طیاروں نے کاکڑزئی قبائلی عمائدین کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مذکورہ قبیلے کے 18 عمائدین موقع پرہی جاں بحق ہو گیے۔ کاکڑزئی قبیلے کے مشران ایک دوسرے قبیلے کے درمیان رونما ہونے والے تنازع کو حل کرنے کی خاطر وہاں جارہے تھےکہ امریکی طیاروں نےاُنہیں راستے میں ہی نشانہ بنادیا۔امریکی فوجی ترجمان کمانڈر فرناڈو ایسٹریلا نے حملے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ پکتیکا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے۔امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ مگر امریکی فوجی ترجمان کے مذکورہ دعوے کو خود افغانستان کی طفیلی انتظامیہ نے فوراً رد کردیا۔ صوبہ پکتیکا کی صوبائی کونسل کے نائب چیف نعمت اللہ بابورائی نے اس موقع پر واضح کیا کہ “میرا تعلق اُسی علاقے سے ہے جہاں حملہ ہوا ،اور میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ عام شہری تھے۔” بابورائی نےحملے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی فضائیہ کے پہلے حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئےتھے جبکہ دوسرے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور اس میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو پہلے حملے کے متاثرین کی لاشیں جمع کررہے تھے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...