... loading ...

انسانی حقوق کی عالمی انجمن ایمینسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ نے 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر پر تارک وطن مزدوروں کے استحصال کا انکشاف کیا ہے۔ گو کہ قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نئی بات نہیں لیکن ملک ان خبروں کے دنیا بھر میں پھیلنے پر پریشان ہے اور اس کا ثبوت 2015ء میں بی بی سی کے عملے کی گرفتاری تھی۔
2010ء میں فیفا نے مشرق وسطیٰ کے اس امیر کبیر ملک کو 2022ء کے ورلڈ کپ کی میزبانی دی تھی۔ اس کے فوراً بعد ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام بڑے پیمانے پر شروع ہوا جس میں ملک کے اہم ترین میدان خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔
ایمینسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور پرستاروں کے لیے ایک ورلڈ کپ اسٹیڈیم خوابوں کا مقام ہوتا ہے لیکن یہاں کام کرنے والے جن چند افراد سے ہماری بات ہوئی ان کے لیے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
ایمینسٹی انٹریشنل نے فروری 2015ء سے فروری 2016ء کے دوران تحقیق کے جس میں انہوں نے تین مرتبہ قطر کا دورہ کیا اور 234 افراد کے انٹرویو لیے۔ عملے نے ان لیبر کیمپوں کا بھی دورہ کیا جہاں یہ مزدور رہتے ہیں اور ان اداروں سے بھی ملاقات کی جو 2022ء کے ورلڈ کپ کی تیاری کے ذمہ دار ہیں۔
ایمینسٹی کی رپورٹ “خوبصورت کھیل کا بدصورت پہلو” میں 100 سے زیادہ مزدوروں نے کہا ہے کہ انہیں کام کے وران استحصال کا سامنا ہے۔ ان میں سے بیشتر مزدوروں کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔ ابتدائی اندازوں کے باوجود کہ تعمیر کے دوران 1200 افراد مرے ہیں، حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ چند سے جبری مشقت کروائی جا رہی ہے اور انٹرویو دینے والے تمام ہی افراد کو بھرتی ہونے کی فیس ادا کرنے کے لیے قرضے لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ کئی مزدوروں سے تنخواہ اور کام کے حوالے سے جھوٹے وعدے کیے گئے۔
شدید ترین گرمی میں کم ترین تنخواہ پر زیادہ دیر تک کام کرنے والے یہ ہزاروں افراد ایگزٹ ویزے کے بغیر ملک بھی نہیں چھوڑ سکتے۔ رپورٹ کے مطابق کئی مزدوروں کے پاسپورٹ ہتھیا لیے گئے ہیں اور وہ غلیظ اور گندی رہائش گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ کئی مزدوروں کو شکایت کرنے پر دھمکیوں کا سامنا ہے۔
گو کہ قطر کے حکام ان تارک وطن مزدوروں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، ایمینسٹی کا دعویٰ ہے کہ جب حکومت سے رابطہ کیا گیا تو اس کا ردعمل سرد مہرانہ تھا۔ ایمینسٹی کی تحقیقات کے جواب میں ایک صفحے کا بیان جاری کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ “آپ کے خط میں مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ ورلڈ کپ کے لیے مقامات کی تعمیر میں شامل انفرادی اداروں اور ان کے ذیلی ٹھیکیداروں سے وابستہ ہیں۔ ان تمام اداروں کے لیے قطر کے قوانین کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔”
ایمینسٹی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ حکومت نے اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا کہ یہ ادارے دراصل قطری قوانین کی پاسداری نہیں کر رہے اور نہ ہی غیر قانونی سرگرمی کے معاملات پر نظر رکھنے کا کوئی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ حکومت کا یہ ردعمل ملک میں مقیم لاکھو ںغیر ملکی مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ اگر ورلڈ کپ جیسے بڑے منصوبے میں ہونے والا استحصال بھی اس قابل نہیں کہ تحقیقات کی جائیں اور قدم اٹھایا جائے تو بین الاقوامی سطح پر نظروں میں نہ آنے والی خلاف ورزیوں سے بھی موثر انداز میں نہیں نمٹا جاتا ہوگا۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...