... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مصطفی کمال کی واپسی اور ایم کیوایم میں پیدا ہونے والی دراڑوں کے بعد اپنی بقا کی جنگ کراچی میں کارکردگی اور عوامی رابطہ مہم کے لیے مختلف مہمات کے ذریعے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے بعد ایم کیوایم کو اُس وقت دھچکا پہنچا جب انتہائی دھیمے سمجھے جانے والے ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیوایم سے اپنی اٹھائیس سالہ رفاقت کو خیر باد کہتے ہوئے ایک نہایت تند وتیز پریس کانفرنس کرڈالی۔ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں زیادہ اہم رہنما بتدریج نئی مگر اب تک بے نام جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ ایم کیوایم نے ڈاکٹر صغیر احمد کی پریس کانفرنس کا کوئی براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ تاہم قیاس آرائیوں کے اس موسم میں ایم کیوایم نے کارکردگی کے ذریعے بروئے کار آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیوایم کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے شہرِ قائد میں اچانک صفائی مہم کے آغاز کا اعلا ن کردیا ہے۔ اس طرح ایم کیوایم نے اپنے آغاز میں جس طرح کراچی میں صفائی مہم کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا تھا۔ ایک مرتبہ پھر اُسی صفائی مہم کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو ٹٹولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے نہایت معنی خیز الفاظ استعمال کیے۔ اُنہوں نے اس موقع پر یہ کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ایک تیر سے کئی شکار کرنے جا رہے ہیں اور ہر طرح کے “کچرے”کو اس کی “آخری آرام گاہ” تک پہنچائیں گے۔ اُنہوں نے ان الفاظ پر مزید زور دینے کے لیے یہ بھی کہا کہ کراچی کو ‘گندگی’ اور ‘خرافات’ سے پاک کریں گے۔ اُنہوں نے کراچی میں صفائی مہم کو دراصل ذہنوں میں پائے جانے والے ابہام، خرابی یا بگاڑ کی صفائی مہم بھی قرار دیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے یہ الفاظ دراصل ایم کیوایم کے اندر ہونے والی حالیہ ٹوٹ پھوٹ کے تناظر میں تھے۔ جس میں ایم کیوایم کے داخلی انتشار کے مزید وسعت اختیار کرنے کے خطرات ظاہر کیے جارہے ہیں جو سابق سٹی ناظم اور ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کے بعد نئی جماعت بنانے کے اعلان کے بعدشدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے 10 مارچ سے کراچی میں صفائی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ وسیم اختر کے میئر بننے تک یہ صفائی مہم جاری رہے گی، لیکن اس مہم کے آغاز سے قبل 9 مارچ کو ‘ذہنوں کی صفائی’ ہوگی جس کے لیے 780 مقامات پر اجلاس کئے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے صفائی مہم کی واضح مدت تو نہیں دی مگر اِسے روز جاری رکھنے کے اوقات ضرور دے دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق صفائی مہم کے ذریعے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ جس کی مدت ایک ماہ سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ مگر یہ روزانہ کی بنیاد پر صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ایم کیوایم کے رہنما نے دعوی کیا کہ اس صفائی مہم کے بعد واضح ہو جائے گا کہ مہم سے پہلے کیا حالات تھے اور اس کے بعد کیا صورتحال ہو گی۔ ایم کیوایم کے رہنما اس موقع پر مخالف عناصر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنسوں کے متعلق اشاروں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس صفائی مہم میں جہاں جہاں گٹر کھل گئے ہیں، ان پر بھی ڈھکن رکھ دیئے جائیں گے، اس سے ثابت ہوجائے گا کہ کراچی کے لوگ تقسیم ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں اور یہاں کا اتحاد برقرار رہے گا۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...