... loading ...

پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرکٹ مینجمنٹ کے لئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ایک لمحہ فکریہ بن کر سامنے آئے ہیں ، جس میں ٹیم انتظامیہ سے لے کر پاکستان کے کھلاڑیوں تک تمام کے تمام ذمہ داران اور کھلاڑی نااہل ، ناکام اور ناکارہ ثابت ہوئے ہیں ۔ یہاں تک کہ پاکستانی ٹیم کے تمام شعبوں میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کرکٹ شائقین نے موجودہ انتظامیہ کو مکمل فارغ کرنے اور موجودہ ٹیم کو مکمل تبدیل کرنے کے مطالبات کر دیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے شیر بنگلہ میدان میں بنگلہ دیش کی پاکستان مخالف وزیراعظم حسینہ واجد خود میدان میں پہنچ کر پاکستانی شکست کے مزے لوٹتی رہیں۔ اور پاکستان شائقین شرمندگی کے سمندر میں غوطہ زن رہے۔
بنگلہ دیش نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح مایوس کن انداز میں بلے بازی شروع کی۔ اوپنرز پہلے کی طرح ناکام رہے۔ خرم منظور ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرجیل خان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ بدقسمت رہے جب انھیں امپائر نے وکٹ کے اوپر سے جاتی ہوئی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔
ابتدائی تین بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے لیے گزشتہ میچ میں قدرے بہتر کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل اور سرفراز احمد نے بمشکل اسکور کو 28 رنز تک پہنچایا، عمر اکمل 11 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سرفرازاحمد اور شعیب ملک نے پانچویں وکٹ میں 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کا اسکور 98 رنز تک پہنچایا۔ مگر شعیب ملک 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ سرفرازاحمد نے تیسرے نمبر پربلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی گیند بازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔مسلسل ناکام رہنے والے کپتان شاہد آفریدی اس مرتبہ بھی عوام کی اُمیدوں پر پورا نہیں اُتر سکے۔وہ بغیر رنز بنائے واپس پویلین پہنچا دیئے گیے۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کے مجموعے کو نہایت آسانی سے پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کےٹی ٹوئنٹی میلے سے ہی باہر ہو گئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ کو قیادت کی ہر سطح پر بحرانوں کا سامنا ہے۔ جہاں سارے فیصلے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی انداز سے لیے جارہے ہیں۔نوازشریف حکومت نے کرکٹ کے تمام فیصلے ایک غیر پیشہ ور شخص نجم سیٹھی کے حوالے کر دیئے ہیں۔ جو اپنے من مانے فیصلوں اور دیگر امور میں نہایت مشکوک کردار کے حامل ہیں۔ اُن کے تقریباً تمام فیصلوں پر انگوٹھا لگانے والے پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان ایک طویل عرصے سے پاکستانی وقار کو مجروح کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ان دونوں نے مل کربھارت کے ساتھ جس طرح معاملات طے کیے ہیں ، اُس سے پاکستانی قوم کا سر پہلے ہی جھکا ہو اتھا۔ مگر وہ ان سب کے باوجود پاکستان کے لئے ایک اچھی ٹیم کی تشکیل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین ٹیم کے اندر ہی نہیں ، خود ٹیم کی تمام انتظامیہ کو مکمل تبدیل کیے جانے کے مطالبات کررہے ہیں۔ بنگلہ دیش سے ناکامی کے بعد ان مطالبات میں مزید شدت آگئی ہے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...