... loading ...

پاکستان نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں۔یہ فیصلہ ایک ماہ قبل اُ س امریکی فیصلے کے بعد لیا گیا ہے جس میں امریکا نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی رپورٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایران اور عالمی طاقتوں (روس ، برطانیا، فرانس، چین ، جرمنی اور امریکا) کے درمیان دو سال کے طویل مذاکرات کے بعد ایک جوہری معاہد ہ تشکیل پایا تھا۔ معاہدے کے تحت ایران کو اپنا جوہری پروگرام بند کرنا تھا جس کے بعد ایران پر موجود عالمی پابندیوں کو ہٹانے اور اُسے ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جانا تھا۔ گزشتہ ماہ ویانا میں انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تفتیش کاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے تمام مطلوبہ اقدامات اُٹھائیں ہیں۔اس کے بعد امریکا نے فوری طور پرایران سے پابندیاں اُٹھا لی تھیں۔
امریکا کی جانب سے پابندیاں اُٹھائے جانے کے بعد ایران اور امریکا کے باہمی تعلقات میں ایک گرمجوشی کا ماحول پیدا ہونے لگا تھا۔ جو خطے کی سیاست پر بھی واضح اثر ڈالنے لگا ہے۔ دوسری طرف ایران کے حق میں ایک مخصوص فضا بنانے کے لئے بھی امریکا خطے میں خصوصی کردار ادا کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ماہرین اس عمل کو کسی گہری منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اس تناظر میں اب تازہ ترین اقدام پاکستان کا سامنے آیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس میں ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کےتحت کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی اٹھانے سے پاک ایران تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونگے۔وزارت خزانہ کے اجلاس کے بعد ایران سے پابندیاں اُٹھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ۔اس سے قبل وزارت خزانہ کے اعلامیے میں یہ توقع ظاہر کی گئی تھی کہ ایران پر سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاک-ایران سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، توانائی کے شعبوں میں تعلقات بحال ہوں گے۔واضح رہے کہ ایران میں دنیا کا چوتھا بڑا تیل کا ذخیرہ اور دوسرا بڑا گیس کا ذخیرہ موجود ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...