... loading ...

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بالآخر ایک احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کر لیا ہے۔یکم فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں تحریک انصاف کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چودھری سرور، نعیم الحق ، شیریں مزاری اور عارف علوی سمیت اہم رہنماوؤں نے شرکت کی۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ایک منظم احتجاجی تحریک چلانے سے پہلے 6 فروری کو عوامی جذبات کا اندازہ لگانے کے لئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جس میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج میں گیس ، ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک عام آدمی پر پڑنے والے مسلسل اور غیر منصفانہ بوجھ کو ہدفِ تنقید بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اورنج ٹرین منصوبے کو پنجاب میں خاص طورپر موضوع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوؤں کا خیال ہے کہ لاہور کے عوام اس منصوبے سے جتنے بڑے پیمانے پر متاثر ہورہے ہیں، اُس نے ان میں فطری طور پر احتجاج کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ اور وہ ایک مناسب قیادت کی صورت میں اس احتجاج میں شدت پیدا کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اس امر کاجائزہ لینا چاہتے ہیں کہ یہ احتجاج کسی بھی طرح سے سیاسی تحریک میں ڈھل سکتا ہے یا نہیں؟
سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں یہ وقت ایک احتجاجی تحریک کے لئے موزوں ہے جب نوازشریف کی حکومت ملک کے اندر کم وبیش تمام حلقوں کو ناراض کر بیٹھی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت کی غیر شفاف نجکاری کی پالیسی نے ملک کے فعال طبقات اور ملازمت پیشہ افراد کے اندر ایک احتجاجی تحریک کوپہلے سے ہی جنم دے دیا ہے۔ جسے ایک مناسب رخ دینے کی ضرورت کا احساس کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف اورنج لائن منصوبے سے متاثر ہونے والے کچی آبادیوں کے مکینوں نے پہلے سے ہی احتجاج شروع کررکھا ہے جس میں اب تشدد کا عنصر بھی شامل ہو رہا ہے۔ عمران خان نے اس صورتِ حال پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ کہاہے کہ وہ کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کچی آبادیوں نے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی حمایت کی تھی۔ اور تحریک انصاف کو عام طور پر پوش علاقوں سے ووٹ ملے تھے۔ مگر اقتصادی بدحالی نے مسلم لیگ نون کے حلقہ انتخاب میں منفی رجحانات کوجنم دیا ہے۔ اور مسلم لیگ نون کو حاصل تاجروں کی حمایت بھی اب تیزی سے تحلیل ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف نے اس موقع پر عوامی جذبات کابروقت اندازہ لگانے کے لئے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس وقت پیپلز پارٹی بھی مسلم لیگ ن سے شدید نالاں ہے۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلم لیگ نون کو پارلیمنٹ میں جو زبردست اور مثالی حمایت میسر آئی تھی، اُس میں پیپلز پارٹی کامرکزی کردار تھا۔ مگر اب پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون سے سندھ میں اختیار کی گئی پالیسی پر شدید ناراض ہے۔ اور رفتہ رفتہ اُس کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث مسلم لیگ نون سے بھی اُس کے اختلافات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک پیپلز پارٹی کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ چنانچہ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اس موقع کو پوری طرح استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...