... loading ...
رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ اِسے سندھ کی سیاست میں ایک نیے تہلکہ خیز دور کا آغاز کہا جارہا ہے۔وجود ڈاٹ کام نے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی کراچی آمد کے بعد 27 جنوری کے کور کمانڈر آفس کے طویل اجلاس کے حوالے سے یہ انکشاف کیا تھا کہ اس میں سندھ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے اہم سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا موضوع زیربحث رہا ۔ اور اس اجلاس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ پہلی ہلچل کا آغاز کراچی سے ہوگا۔ باخبر ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ عزیر بلوچ کی ظاہر کردہ گرفتاری دراصل اس جانب ایک اہم قد م ہے۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے حوالے سے رینجرز کے پریس ریلیز میں یہ کہا گیا ہے کہ رینجرز سندھ نے گزشتہ رات ایک کارروائی کے دوران میں کراچی کے مضافات سے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔ کراچی کے حالات سے ذرا بھی واقف شخص کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ ایک ایسا ہی موقف ہے جیسا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کی چمن سے گرفتاری کے حوالے سے اختیار کیا گیا تھا۔ پچھلے کافی عرصے سے عزیر بلوچ کی دبئی میں مبینہ گرفتاری کے چرچے تھے، جسےقانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مناسب حالات کے انتظار میں ظاہر نہیں کیا جارہا تھا۔پولیس کو مطلوب عزیر بلوچ کو انٹر پول نے جعلی دستاویزات پر مسقط سے براستہ دبئی جاتے ہوئے 29دسمبر 2014 کو گرفتار کیا تھا۔عزیر بلوچ 2013 میں حکومت کی جانب سے آپریشن شروع ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہوئے تھے، تب یہ بات بار بار کہی گئی تھی کہ اُن کے فرار میں سندھ حکومت کے ہی بعض وزراء نے مدد کی ہے۔ مگر ساتھ ہی حکومت سندھ عزیر جان بلوچ کے سر کی قیمت بھی مقرر کر تی رہی ہے۔ دوسری طرف عزیر بلوچ کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث اُس کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہو چکے تھے ۔ اس ضمن میں کراچی پولیس نے سندھ حکومت کی ایما پر دبئی جاکر عزیر بلوچ کی سرکاری گرفتاری حاصل کرنے کی متعدد کوششیں کی۔ مگر سندھ حکومت اس گرفتاری کو اپنے مقاصد کے تحت عزیر بلوچ سے مکمل نجات کے لئے حاصل کرنے کی خواہاں تھی۔ جسے طاقتور حلقوں نے تب ناکام بنا دیا تھا۔ اُن دنوں یہ خبریں عام ہوئیں کہ عزیر بلوچ کو دبئی پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ مگر حقیقت اس کے برخلاف تھی۔ باخبر ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں تھے۔ اور اُن سے حاصل معلومات کی روشنی میں نہایت حساس نوعیت کے معاملات کی تحقیقات جاری تھیں۔ یہ اب ایک اہم بات ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر ظاہر کی گئی ہے جب فوجی سربراہ نے اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ لینے اور قیام امن کے لئے اپنی کوششوں کو پوری قوت سے جاری رکھنے کے عزم کو مصمم طور رپر دُہرایا ہے۔وجود ڈاٹ کام کو ذمہ دار ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر ہی اس لئے کی گئی ہے کہ اب بڑے پیمانے پر کچھ نئی گرفتاریوں کے امکانات ہیں۔
انتہائی قابل اعتماد ذرائع کا اصرار ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے بے نظیر بھٹو قتل کے بعض اہم گوشے بے نقاب ہونے کے امکانات ہیں جو اس قدر سنسنی خیز ثابت ہوسکتے ہیں کہ جو سندھ کی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا کرسکتے ہیں۔ اور سیاسی افراتفری کو بڑھانے کا موجب بنیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک ذمہ دار شخص نے وجود ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے کم از کم دو قتل ایسےہیں جس پر واضح روشنی پڑے گی جن میں ایک خالد شہنشاہ اور دوسرے بلال شیخ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں افراد انتہائی پراسرار حالات میں قتل کئے گیے تھے، جن کی تفتیش کو سندھ پولیس میں شامل بعض افسران کی مدد سے غلط رخ پر ڈال دیا گیا تھا۔ اب ان دونوں واقعات سے جڑے اصل حقائق کسی بھی وقت منظر عام پر آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد ایسے واقعات کا حصہ رہے ہیں جو اقتدار کی راہداریوں سے جنم لینے والے بھیانک جرائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آئندہ دنوں میں یہ تمام حقائق منظر عام پر آنے کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں جو سندھ حکومت کےساتھ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے سنگین نوعیت کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...