... loading ...

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت اور روس کے درمیان ایک سو تیس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے۔جن میں 226 روسی کاموو جنگی ہیلی کاپٹر اور براہموس میزائل بھارت میں بنانے کا معاہدہ شامل ہے ۔ اُس کے بعدوہ کابل روانہ ہوئے جہاں افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح اور اس دوران اپنے خطاب میں پاکستان کو دہشت گرد تیار کرنے کا مرکز قرار دیا،پھر اُسے سرحد پار دہشت گردی بند کرنے کا مشورہ دیااوراچانک پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ کیا کہ وہ لاہور رُکتے ہوئے نئی دہلی جانا چاہ رہے ہیں ۔ یہ کام اس احتیاط سے کیا گیا کہ اس کی بھنک بھی پاکستان کے اندر کسی کو یہاں تک کہ نواز حکومت کے متعلقہ افراد تک کونہیں ہونے دی گئی۔ اس کی اطلاع کی ذمہ داری بھی بھارتی وزیر اعظم نے خود اُٹھائی اور اپنے مشہور ٹوئیٹ میں یہ پیغام دیا کہ میں نوازشریف کو اُن کے جنم دن پرمبارک باد دینے کیلئے میں لاہور آر ہاہوں ۔ اُن کا پیغام بالکل واضح ہے کہ وزیراعظم مودی کی دشمنی پاکستان سے ہے تاہم وہ نواز شریف کے دوست ہیں اور دوست رہیں گے۔جیسا کہ وجود ڈاٹ کام نے سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ دونوں حکو متیں کشمیر کے بارے میں وہیں سے بات چیت چیت کرنے پر آمادہ ہوگئی ہیں جہاں سے مشرف من موہن مذاکرات ٹوٹ چکے تھے اوراس وقت کے وزیر خارجہ کے بقول معاہدے پر صرف دستخط کرنا باقی تھے۔ان مذاکرات میں عملاََ جنرل پرویز مشرف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی با لا دستی قبول کی تھی اور کنٹرول لائن کو نرم سرحد کا نام دیکر مستقل سرحد قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
30 نومبر 2015ء کو مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اچا نک یہ بیان دیتے ہوئے پورے بھارت میں کھلبلی مچا ئی تھی کہ کنٹرول لائن کو مستقل سرحد بنا یا جائے۔ بھارت کی پوری فوج بھی جموں کشمیر میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے عوام کو نہیں بچاسکتی، مذاکرات مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔اس بیان پر اگرچہ بھارتی میڈیا نے سخت شور مچایا تھا تاہم بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے اس کی مخالفت میں رسمی بیان آئے۔حالانکہ عام حالات میں ایسے کسی بیان پر بھارتی شدت پسند تنظیمیں مظا ہرے کرتی ہیں اور ایسے لوگوں کے پتلے جلاکراور ان کے چہروں پر کالک مل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔بعض مبصرین کے نزدیک بھارتی پالیسی ساز اداروں کی طرف سے بھارتی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے فاروق عبد اللہ کے ذریعے یہ بیان سوچ سمجھ کر دِلایا گیا تھا۔ادھر پاکستانی وزیر اعظم بھی مسئلہ کشمیر کا بوجھ کسی بھی طرح اپنے سر سے اتارنے کے قائل ہوچکے ہیں اور وہ تجارتی بنیادوں پر بھارت کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کے قائل ہیں۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان کے دیگر ادارے بھی پاک بھارت تعلقات کو اسی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں یا نواز شریف پھر ایک بار اکیلے اڑان بھر رہے ہیں۔
مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے مزاحمتی خیمے میں موجودہ مذاکرات کے بارے میں تشویش پہلے سے ہی موجود ہے اور وہ واضح کرچکے ہیں کہ کشمیری بنیادی فریق ہیں اور وہ بھارت سے مکمل آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے اور کسی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے ،جو ان کی رائے اور خواہشات کے مطا بق نہ ہو۔تاہم یہاں یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ حریت کا نفرنس میر واعظ گروپ جو مشرف فارمولے کی حمایت میں کا فی آگے جا چکا تھا۔اس وقت خاموشی سے صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔اگر چہ کشمیر امور پر گہری نظر رکھنے والے بعض تجزیہ نگاروں کی رائے یہ بھی ہے کہ وہ عملاََ اس پروسیس میں شامل ہیں ،وہ ریاستی وزیر اعلیٰ کی بیٹی اور حکمران پارٹی پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے اس انکشاف کو اہمیت دے رہے ہیں کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت بنانے کے فیصلے میں حریت کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔لگتا یہی ہے کہ وہ شاید پھر وہی کچھ دہرانے کیلئے پر تول رہے ہیں۔حریت کانفرنس میر واعظ کے ایک رہنما جس نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پروجود ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دھڑا اس بات کا قائل ہے کہ شدت پسند مودی کے دور میں ہی مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے کیو نکہ کا نگریسی رہنما چا ہتے ہوئے بھی بی جے پی اور اس کی درجنوں اکائیوں کے خوف سے کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...