... loading ...

وزیراعظم میاں نوازشریف اب سے چند گھنٹو ں کے بعد کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرنے والے ہیں جس میں رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ گزشتہ 26 برسوں سے سندھ میں موجود رینجرز کی مدتِ قیام میں توسیع کے لئے سندھ کی سائیں سرکار رکاوٹ بن گئی ہے ۔جس کی وجوہات کا علم سب کو ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنے دوست ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کی جانب سے بنائے گئے مقدمات سے جلد از جلد چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ اور رینجرز نے اس حوالے سے ایک واضح پوزیشن لے رکھی ہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام رینجرز کی مدت میں اضافے کا معاملہ لیکر اور اسے حل کرانے کے لیے آج (7 دسمبر) کو کراچی آرہے ہیں۔ان کی کراچی آمد کے بعد چار گھنٹے کے اندر رینجرز کی مدت میں توسیع کا نوٹیفیکشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سےسندھ کی سائیں سرکار نے رینجرز کے اقدامات کے خلاف اپنے تحفظات کی ایک فہرست تیار کر رکھی ہے۔مگر ممکنہ طور پر صوبائی حکومت کے مؤقف کو مسترد کردیا جائے گا ۔اگر چہ ایک روز قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو اُسے واپس بلالیا جائے گا۔ مگر ذمہ دار حلقوں کے مطابق اگر وزیراعلی سندھ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کی ہدایت پر رینجرزکے قیام کی مدت میں توسیع پر راضی نہ ہوئے تو یہ معاملہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور سندھ اسمبلی کے وجود کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے کو تیا ر نہیں ہیں۔ چنانچہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی حکومت کو مزید مزاحمت نہ کرنے کی تلقین کی جائے گی کیونکہ وفاقی حکومت قانون فافذ کرنے والے اداروں کی ایما پر کراچی آپریشن کے تحت بدعنوان اور جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی سے دست کش ہونے کی کیفیت میں نہیں ہے۔ لہذا ایک بار پھر سائیں سرکار کے پاس واحد بچ جانے والا راستہ رینجرز کے قیام کی مدت میں توسیع ہوگا،جسے دیتے ہوئے سائیں سرکار کچھ یقین دہانیاں حاصل کرنے کی دوبارہ کوشش کریں گے۔ جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے چوہدری نثار کراچی آپریش کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ذرائع ابلاغ کے سامنے دُہرائیں گے۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...