... loading ...

کیا شام دوسرا ویت نام بنے گا؟ روس کی افواج ہزاروں کی تعداد میں پہلے ہی ملک میں موجود ہیں اور اب امریکا کی طرف سے بھی واضح اشارے مل رہے ہیں کہ وہ بھی دستے میدان میں اتارے گا کیونکہ امریکا کی فضائیہ سیکرٹری ڈیبورا لی جیمز نے کہا ہے کہ جب تک میدان میں گرفت مضبوط نہیں ہوگی تب تک فضائی حملوں کا اتنا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
دبئی ایئر شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیبورا نے کہا کہ “داعش کے خلاف فضائی حملوں نے دہشت گرد تنظیم کو جھکانے میں اہم کام کیا ہے لیکن اس مہم میں میدان افواج کی ضرورت ہے کیونکہ فضائی طاقت بہت اہم ہے، یہ بہت کچھ کرسکتی ہے لیکن سب کچھ نہیں۔ یہ علاقے پر قبضہ کرسکتی ہے لیکن اس پر حکومت نہیں کرسکتی۔”
امریکی فضائیہ سیکرٹری کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پنٹاگون کے سربراہ آشٹن کارٹر شام میں امریکی خصوصی افواج کی تعیناتی کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔ انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی افواج، آزاد شام اور کرد طاقتوں کو اہم شراکت دار قرار دیا۔
امریکا کی زیر قیادت اتحادی ایک سال سے عراق و شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں، جس سے دولت اسلامیہ کچھ علاقے سے محروم ضرور ہوئی ہے لیکن چند علاقوں میں پیشرفت بھی کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے 30 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما نے شام میں امریکی خصوصی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، لیکن ان کی تعداد 50 سے زیادہ نہ ہو۔ یہ قدم امریکا کی میدان عمل میں اترنے کی طویل المیعاد حکمت کے خلاف ہوگا۔ ابھی گزشتہ اتوار کو پنٹاگون کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر میدان میں مزید طاقتوں کا ساتھ حاصل ہو تو امریکا لازمی اپنی فوجیں اتارے گا۔
گو کہ یہ کہا جاتا ہے کہ امریکا کے دستے شام میں خفیہ مشن کرچکے ہیں، لیکن ابھی تک انہیں مستقل بنیادوں پر ملک میں نہیں اتارا گیا۔اب دو سمتوں سے واضح اشارے ملنے کے بعد لگتا ہے کہ جلد ہی ایسا دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے بعد شام میں روس اور امریکا کا ویسا ہی براہ راست ٹکراؤ ہو سکتا ہے جیسا ویت نام میں ہوا تھا۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...