... loading ...

پاکستان تحریک انصاف کے توسط سے نئے بلدیاتی نظام میں موروثی سیاست کا نیادور بھی در آیا ہے۔ جس سے موروثی و خاندانی سیاست پر تحریک انصاف کا موقف مکمل بے اثر ہوچکا ہے۔اس باب میں مسلم لیگ ن بھی کسی سے پیچھے نہ رہی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اعلی پرویز خٹک جو پہلے ہی سے اقربا پروری کے الزامات کی زد میں تھے۔ بلدیاتی انتخابات میں اپنے بھائی لیاقت خٹک کو نوشہرہ کا ضلعی ناظم بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ صوبائی وزیرمال علی امین خان گنڈہ پور نے اپنے چھوٹے بھائی عمر امین خان گنڈہ پور کو ڈیرہ سے تحصیل ناظم بنا دیا۔ ڈیرہ ہی کی ایک اور تحصیل پہاڑ پور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب تحصیل ناظم جہانزیب خان، پنیالہ کے معروف خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ ان کے بھتیجے احتشام اکبر اپنے والد جاوید اکبر خان کے جعلی ڈگری کے مقدمے میں نا اہلی کے بعد تحریک انصاف کے منتخب ممبر اسمبلی ہیں۔ضلع ٹانک میں پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے اپنے بھائی مصطفےٰ خان کنڈی کو ضلعی ناظم منتخب کروا دیا ۔ ڈیرہ میں قائم بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کے چیئرمین امان اللہ خان کنڈی عرف منو خان ضلع ڈیرہ سے 1979ء میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل رہے ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ضلعی ناظم عزیز اللہ خان علی زئی پی ٹی آئی کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان علی زئی کے برادر نسبتی اور فرسٹ کزن ہیں۔ جبکہ ضلع کونسل میں یوتھ کی مخصوص نشستوں پر اپنے بھائی عثمان علی زئی کو رکن منتخب کروانے میں کامیاب رہے ہیں۔صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی نے اپنے بھائی اشفاق قریشی کو ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی سے تحصیل ناظم منتخب کرا لیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں پر منتخب ممبران اسمبلی کی اکثریت موروثی سیاست یا خاندانی سیاست کے پروردہ ہیں جبکہ عمران خان کی جانب سے خصوصاً اور پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے عموماً مورثی سیاست اور خاندانی سیاست کے خاتمے کی مسلسل باتیں کی جاتی رہی ہیں۔ مگر عملاًخود انہوں نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں میں ارکان اور ضلعی و تحصیل ظمین کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں صوبے کے بااثر خاندانوں کے افراد کو ٹکٹوں سے نواز اہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ نون کا حال بھی کچھ اسی قسم کا ہے ۔اس ضمن میں ضلع شانگلہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام اپنے بیٹے نیاز امیر کو ضلعی ناظم منتخب کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شانگلہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے منتخب ضلعی ناظمین میں سے کم عمر ترین کون ہے؟ یہ بحث آج کل صوبے کے سیاسی حلقوں میں بڑی گرم ہے۔
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...
وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے،وزارت داخلہ رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی،پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ک...
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی ٹی ایل پر پابندی کی سفارش پر اراکین کو آگاہ کیا گیا، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحتسمری پیش کی وزارت داخلہ کو مزید کارروائی کیلئے احکامات جاری، پنجاب کے اعلیٰ افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور ...
پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت،طلبہ اور اساتذہ کا شہداء و ...
صنعتوں، کسانوں کوآئندہ 3 سالوں میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا ، وزیر اعظم کی کاروباری وفد سے ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے صنعتی و...
عمران خان سے ملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے، سہیل آفریدی، ٹریفک جام، عوام کو مشکلات عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی اح...
سیلابی نقصانات اور اقتصادی دباؤ کے باعث150 ارب کا ٹیکس ٹارگٹ کم کرنے پر آمادہ مذاکرات کے دورانٹیکس ہدف13 ہزار 981 ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق، ذرائع آئی ایم ایف ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر راضی ہوگیا، جس سے عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پا...
ہڑتال کی کال کے نام پر زبردستی دکانیں، کاروبار یا ٹرانسپورٹ بند کرانا ناقابلِ قبول ہے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی ،پریس کانفرنس پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے نام پر زبردستی کا...
سلمان اکرم جن کے نام دیں ان کی عمران سے ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم کی طرف سے کوئی لسٹ نہیں آئی،سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان ...
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا ،پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، محسن نقوی کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، ایم ...