... loading ...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر 25منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا، مخصوص نشستوں میں 21خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل
مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے ، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا لیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا ۔مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل ہیں،جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ( ن ) کے سات ، سات اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے چار، اے این پی کے دو اور پی ٹی آئی (پی) کے ایک رکن نے حلف اٹھا لیا۔مسلم لیگ( ن ) ارکان میں فرح خان،آمنہ سردار، فائزہ ملک، شازیہ جدون، جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، سونیا حسین اوراقلیتی رکن سریش کمار شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کی مہر سلطانہ ،شازیہ طہماش، اشبر جدون، فرزانہ شریں اوراقلیتی رکن بیاری لال نے بھی حلف اٹھالیا۔جمعیت علمائے اسلام( ف ) کی بلقیس، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدیحہ گل، رابعہ شاہین، نیلو فربیگم، ناہید نور، اقلیتی ارکان عسکر پرویز اورکرپال سنگ نے بھی حلف اٹھایا۔عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کی خدیجہ بی بی، شاہدہ وحید اور پی ٹی آئی پی کی نادیہ شیر بھی حلف اٹھانے والے اراکین میں شامل ہیں۔حلف برداری کے بعد کے اسمبلی اراکین کی تعداد 145 مکمل ہو گئی ہے ۔خیال رہے کہ آج صبح خیبر پختونخوا اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرکے حلف نہیں لیا جا سکا تھا۔صوبے میں مخصو ص نشستوں کا معاملہ کورٹس اور الیکشن میں ڈیڑھ سال تک التوا کا شکار رہا۔دریں اثنا مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کرنے کنڈی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں فارمولا طے پایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرکے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان سے گفتگو جاری ہے ۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لیں گے ، خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کا عمل کل دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس میں کل صبح 9 بجے حلف برداری کی تقریب ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ارکان نے حلف نہیں اٹھایا، خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کا عمل کل 11 بجے جرگہ ہال میں شروع ہوگا۔الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ، چیف سیکریٹری کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہونی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے سینیٹ الیکشن بھی کھٹائی میں پڑ گئے تھے ، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا۔
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے ، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکراسمبلی انکارکرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 24جولائی کواسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آج گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا۔مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل ہیں،جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ( ن ) کے سات ، سات اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے چار، اے این پی کے دو اور پی ٹی آئی (پی) کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔خیال رہے کہ آج صبح خیبر پختونخوا اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرکے حلف نہیں لیا جاسکا تھا۔
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...
ہیڈ مرالا پر اونچے درجے کا سیلاب، 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،سیلابی پانی کے بہاؤ کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل، علاقے خالی کر نے کیلئے اعلانات پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا، ست...
کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ،5 اور 6 ستمبر کی درمیانی شب یہ سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، سکھر ڈویژن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوں گے،این ڈی ایم اے 8 سے 10 لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو کچے کے علاقے زیر آب آجائیں گے، اعلانات کے باوجود لوگ گھروں کو ...
سندھ میں سیلاب ابھی تک پہنچا بھی نہیں کہ ذخیرہ اندوزوں نیسبزیاں 100 فیصد سے زائد مہنگی کردیں حکومت ، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائے، مصنوعی مہنگائی کے طوفان سے جینا دو بھر ہوجائے گا، شہری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات کراچی کی مارکیٹوں اور بازاروں تک بھی پہنچنا شرو...
مہمانوں کا استقبال کیا ، پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش عوام امن کیلئے پر عزم ، چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا،صدرشی جن پنگ کا تقریب سے خطاب جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر چین میں قومی تا...
وزیر مواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،ایم 6موٹروے کی تعمیر اور ایم 10 پر بات چیت حیدرآباد-سکھر ایم-6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کی جارہی ہے، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے، مراد علی شاہ وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنان...
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...