... loading ...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا
بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاکستان نے جواباً صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ،ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے، ترجمان پاک فوج کی ایئرفورس ،نیوی افسران کے ہمراہ بریفنگ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں ںے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے ۔ انہوں نے بریفنگ میں رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے ۔اس موقع پر انہوں ںے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے پہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھادیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی فوج کا ڈرامہ قرار دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعہ دو بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور دس منٹ بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی، انہوں نے دس منٹ میں کیسے پتالگالیا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمول ہیں، پلوامے واقعے سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے ، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعے کی پول کھول دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے ، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کو دہشت گردی کے لیے سپورٹ کرتا ہے ، بلوچستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونی کیشن کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام واقعے سے قبل جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت کے اندر دہشت گردی کے کیمپس موجود ہیں، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے ، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہا ہے ۔ بھارت کی بے بنیاد جارحیت کو اب بند ہوجانا چاہیے ، پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی اور کہا کہا تھا کہ کوئی تیسرا فریق جج بن جائے مگر پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت میں مقیم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت کئی ہزار مسافروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا، اس وقت 57پروازیں فضا میں موجود تھیں، بھارت اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کررہا ہے اب تک 77ڈرونز کو تباہ کردیا ہے ، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ہم بھارت کی صرف ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6 ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا، بھارت میڈیا کہانیاں گھڑنے سے قبل سوچ لے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنا جدید ترین طیارہ گرنے پر مایوسی کا شکار ہم اس کی مایوس جانتے ہیں، بھارتی حکام بھی لگتا ہے فلموں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کہتا ہے کہ مسعود اظہر کا بھائی نماز جنازہ پڑھا رہا ہے نماز جنازہ پڑھانے والے کا ویڈیو بیان آیا ہے کہ وہ حیران ہے اسے مسعود اظہر کا بھائی کیوں بنادیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پورے ملک سے بھارتی ڈرونز جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے بھارت چاہتا ہے کہ وہ کارروائی کرتے اور کوئی اس سے سوال بھی نہ کرے ؟ جب بھی ڈرون آتے ہیں تو انہیں مانیٹر کرکے گرایا جاتا ہے ، ہم نے بھارت کے بھیجے گئے ایک ایک ڈرون کو گرایا اور کوئی ایک بھی واپس نہ جاسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہید اور 62 زخمی ہوئے ۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ وطن کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں فعال ہوگئی اور ردعمل دیا، بھارت کے تقریباً 60 طیارے آئے جن میں سے 14 رافیل طیارے تھے ، ہم نے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ طیارے مار گرائے ۔اس موقع پر انہوں نے اسکرین پر سلائیڈز کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی سے متعلق بتایا اور بھارتی پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے جب کہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے ۔غیر ملکی ٹی وی ٹی آر ٹی ورلڈسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر جواب میں صرف ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے ، پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر صرف اور صرف ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے من گھڑت طور پر کہا گیا کہ پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے حملہ کیا یہ بالکل جھوٹ ہے ، یہ 21ویں صدی ہے ہر چیز الیکٹرانکلی موجود ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے ، انڈین میڈیا نے کہا کہ پاکستان کا طیارہ گرایا گیا اور پائلٹ کو پکڑ لیا گیا تو بتایا جائے گرائے گئے جہاز کا ملبہ اور پائلٹ کہاں ہے ؟ اگر کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈین میڈیا کی جانب سے صرف من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی گئیں، میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان اگر کچھ کرے گا تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی واقعہ پر پاکستان پر الزام تراشی ایک وطیرہ بن چکا ہے اور پہلگام واقعہ میں بھی ایسے ہی کیا گیا، پہلگام واقعہ پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی حکومت کی جانب سے واضح طور پر شفاف نیوٹرل آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی گئی، بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی مگر اس کے پاس کو ثبوت نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...