... loading ...
سابق وفاقی وزیرخزانہ اور نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بجلی پر لگائے گئے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے ۔کراچی عوام پاکستان پارٹی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عوام کے لیے فری بجلی نہیں تو کسی کو نہیں ملنی چاہیے ، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے 300 فری یونٹ کا دعویٰ کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فری بجلی نہیں دے سکتے ہو تو ٹیکس تو نہیں لگاؤ، 2015 سے اب تک بجلی کے بلوں میں 350فیصد اضافہ ہوا ہے ، کیا اتنا اضافہ کسی کی تنخواہ میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پر امن احتجاج کا دعویٰ کیا تھا، ایک روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے ، عوام اس وقت تک انتشار نہیں پھیلاتے جب تک ان کو لیڈر انتشار کا نہ کہیں۔سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین پر 24 اور کمرشل پر 37فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے ، حکومت نے اپنے جاری اخراجات 24 فیصد بڑھائے ، حکومت نے سینیٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلوں صارفین پر 4 ماہ تک اگر ٹیکس نہ لیا جائے تو آپ کا صرف 50 ارب کا نقصان ہوگا، ٹیکس کم کرنے سے بجلی کے بل میں 24 فیصد کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 10 فیصد صارفین ادائیگی نہیں کرتے لیکن ان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ، کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کرے ، غریب آبادیوں میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بلوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں فری بجلی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو بھی مفت بجلی فراہم نہیں کریں۔عوام پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کے -الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور ہم عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے ۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...