وجود

... loading ...

وجود
وجود

پارٹی تیار ہو جائے، سڑکوں پر نکلیں گے ، عمران خان

جمعرات 23 مئی 2024 پارٹی تیار ہو جائے، سڑکوں پر نکلیں گے ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مختلف واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے ، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے ، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔خیال رہے کہ 16 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی تھی جہاں عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر کردی ہے ، جس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ کر رہا ہے ۔عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 8 فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئیں لیکن تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے ، اسلام آباد کا ریٹرننگ افسر بھاگا ہوا ہے ، پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹریبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ہے ، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں، 3 ماہ ہو گئے ہیں، ٹریبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے ، میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے عزت کا قانون پاس کر دیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ، خیبر پختونخواہ میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ رؤف حسن پر حملے کے واقعے کے پیچھے کون ہے ، رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے ، ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے ، معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے ، کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس چلنے نہیں دیں گے ، شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ، مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں، قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی، غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے ۔نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے ۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پرویز الہٰی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا، جج اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے ، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش بے نقاب کروں۔


متعلقہ خبریں


سندھ میں30 کھرب 56 ارب روپے کابجٹ پیش وجود - هفته 15 جون 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 25-2024کیلئے30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا ہے،سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد ،پنشن میں 15 فیصد اضافے،کم از کم اجرت 37,000 روپے مقررکرنے اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 959 ارب روپے کا اعلان کیاہے۔وزیراع...

سندھ میں30 کھرب 56 ارب روپے کابجٹ پیش

حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں ، مذاکرات کیا کریں،عمران خان وجود - هفته 15 جون 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے کیا مذاکرات کریں ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں، پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ، بجٹ نے تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ دی، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا سخت ایکشن لوں گا۔اڈیالہ جیل میں 19...

حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں ، مذاکرات کیا کریں،عمران خان

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان وجود - هفته 15 جون 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم نسٹر شہباز شریف نے ملکی صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم قدم اٹھالیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 1...

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان

بجٹ میں کراچی نظرانداز، کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی وجود - هفته 15 جون 2024

سندھ کے آئندہ بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی، جاری اسکیموں کے لیے ایک ارب 38 کروڑروپے مختص کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ و وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 25-2024 کے لیے 3056 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا، بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ل...

بجٹ میں کراچی نظرانداز، کوئی نئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی

سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341ارب روپے کی مقروض نکلی وجود - هفته 15 جون 2024

سندھ حکومت کے رواں مال سال کے دوران ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 1341ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت پر ملکی و غیرملکی قرضوں میں مالی سال 2023-24کے دوران 26فیصد اضافہ ہوا، مجموعی (مقامی و غیرملکی) قرضوں کی مالیت ایک ہزار 57ارب روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 3...

سندھ حکومت ملکی و غیر ملکی 1341ارب روپے کی مقروض نکلی

وفاقی بجٹ مسترد، جیولری ایکسپورٹرز کا کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور وجود - هفته 15 جون 2024

جیولری ایکسپورٹرز نے وفاقی حکومت کے پیش کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ سونے کے زیورات کے ایکسپورٹرز نے بھی وفاقی بجٹ کو برآمدات کش قرار دے دیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان جم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن حبیب الرحمن کے مطا...

وفاقی بجٹ مسترد، جیولری ایکسپورٹرز کا کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جلد ختم ہو جائے گی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ وجود - هفته 15 جون 2024

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا ہے جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائے گی۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں میں آج بھی ہزاروں مقدمات التواکا شکار ہیں ، ایک نسل مقدمہ کرتی ہے اور...

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جلد ختم ہو جائے گی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

18کھرب 87ارب روپے سے زائد کا سالانہ وفاقی بجٹ پیش وجود - جمعرات 13 جون 2024

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں 18کھرب 87ارب روپے سے زائد کا سالانہ بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے ،سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویزہے ،کم از کم تن...

18کھرب 87ارب روپے سے زائد کا سالانہ وفاقی بجٹ پیش

فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز وجود - جمعرات 13 جون 2024

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی بجٹ 2024 میں آئندہ مالی سال کیلئے فائلرز اور نان فائلرز کے ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے ۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہیبجٹ دستاویز کے مطابق فائلرز کی شرح میں 15 فیصد جبکہ نان فائلرز ک...

فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے وجود - جمعرات 13 جون 2024

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے ۔قومی اسمبلی میں صحافی کی جانب سے بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو گھر جارہا ہوں۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کی...

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے

پیپلزپارٹی کو پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت وجود - جمعرات 13 جون 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور انہوں نے ای...

پیپلزپارٹی کو پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت

حکومتی اخراجات میں کمی،کمیٹی کی وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش وجود - جمعرات 13 جون 2024

حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے تشکیل کی گئی کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کچھ سرکاری اداروں کو بند کرنے ، کئی اداروں کو ضم کرنے اور کچھ اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا ح...

حکومتی اخراجات میں کمی،کمیٹی کی وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش

مضامین
عمررسیدہ افراد خصوصی توجہ کے منتظر وجود هفته 15 جون 2024
عمررسیدہ افراد خصوصی توجہ کے منتظر

دورۂ چین سے توقعات اور حقیقت پسندی! وجود هفته 15 جون 2024
دورۂ چین سے توقعات اور حقیقت پسندی!

رات کاآخری پہر وجود هفته 15 جون 2024
رات کاآخری پہر

''را'' کی بلوچستان میں دہشت گردی وجود هفته 15 جون 2024
''را'' کی بلوچستان میں دہشت گردی

بجٹ اور میراثی وجود جمعه 14 جون 2024
بجٹ اور میراثی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر