... loading ...
سندھ حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن میں قانونی اصلاحات لانے، عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کیخلاف کارروائی اور پراسیکیو ٹرز اور انویسٹی گیٹرز آئی اوز کو ٹریننگ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر انسداد بدعنوانی اور وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیرصدارت محکمہ انسداد بدعنوانی کاتعارفی اجلاس ہوا۔سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ محکمہ اینٹی کرپشن میں لیگل ریفارمز لائی جائیں اور عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،محکمہ اینٹی کرپشن میں تمام خالی اسامیوں پر اے ایس آئیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سمیت 400 کانسٹیبل آئی بی اے اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے جانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی تیز کی جائے،کرپشن کرنے والے افسران کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا، انکے خلاف ملنے والی شکایات پر فوراً ایکشن لیا جائے۔سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ اینٹی کرپشن افسران مقدمات نمٹانے کے لیے باقاعدہ اجلاس کریں اور اپنے زونز میں سرپرائزوزٹ کرکے،بدعنوانی کے خلاف آگاہی سیمینارز، واک اور لوگوں کو آگاہی دینے کے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں، محکمہ انسداد بدعنوانی کے افسران میرٹ پر کام کریں۔وزیر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر نے افسران کو ہدایت دی کہ لوگوں کے ساتھ پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں اور کسی کو بھی غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کریں، محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے،کوئی بھی افسر بدعنوانی یا غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔اس موقع پر چیئرمین محکمہ انسداد بدعنوانی فرحت جونیجو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018 سے لیکر اب تک 329سرپرائز وزٹ اور رشوت لیتے رنگے ہاتھوں59 سرکاری افسران کو گرفتارکیاگیاجبکہ سائوتھ،ایسٹ، ویسٹ،حیدرآباد،جامشورو،شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں 158جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے9 زون میں 775 مقدمات درج کئے گئے اور کرپشن کیسز ثابت ہونے پر 66 افسران کو سزادی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز نے تجویز دی کے انہیں جھوٹی درخواست دینے والوں کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کارروائی کے اختیار دیئے جائیں جبکہ جھوٹی درخواست دینے والوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے جائیں تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ جھوٹی درخواست نہ دے سکے،اجلاس میں صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ امتیاز ابڑو اور دیگر افسران کی جانب سے کرپشن کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ادارے میں کارکردگی کی بنیاد پر افسران کو جانچنے کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے گا۔
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...