... loading ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ خط لکھنے والے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں، خواہش تھی فل کورٹ اس کی سماعت کرتا، 7ججز کا بینچ کمیشن سے بہتر ہے، شوکت عزیز صدیقی یا اس سے بھی پہلے کی تحقیقات کریں، بشری بی بی کو زہر دیا گیا انہیں کچھ ہوا تو اسٹیبلشمنٹ ذمہ دار ہوگی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے جو خط لکھا یہ سب کو پتا ہے کہ جب سے رجیم چینج ہوئی یہ بات تب سے چل رہی ہے، تمام 6 ججز کو سیلوٹ کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمت کی، ہمیں ججز پیغام دیتے ہیں کہ وہ بے بس ہیں، پولیس بھی کہتی ہے کہ ہم پر دبائو ہے، جیل کو بھی آئی ایس آئی کنٹرول کر رہی ہے احتساب عدالت کے سابق جج محمد بشیر دبا کی وجہ سے پانچ مرتبہ جیل کے ہسپتال گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کا کیس سننے والے جج قدرت اللہ نے وکلا کو بتایا کہ اس وقت تک بیٹے کا ولیمہ نہیں کرسکتا جب تک فیصلہ نہ سنائوں، سائفر کیس میں میرا 342 کا بیان ہو رہا تھا جج 10 منٹ کیلئے باہر گئے اور واپس آتے ہی فیصلہ سنا دیا، تمام ججز باہر سے کنٹرول ہو رہے تھے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو پیغام بھیجا تھا کہ مجھے لندن پلان کا علم ہے، چیف الیکشن کمشنر لندن پلان پر عمل درآمد کا مرکزی کردار تھا، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے مل کر لندن پلان پر عمل درآمد کیا، دھاندھلی کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرنا تھا، اقتدار میں بیٹھے لوگ ایجنسیوں کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے، صرف چار حلقے کھول دیں تو حکومت گر جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا اور سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ بنا دیا گیا، ججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر فل کوٹ کو سماعت کرنی چاہیے تھی تاہم سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سے بہتر ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ چل رہی ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کو اپ تک غائب رکھا گیا ہے، وسل بلور کو تحفظ ملتا ہے مگر کمشنر کو غائب کر دیا جاتا ہے، کمشنر راولپنڈی اور فارم 45 ایک ہی بات کی نشاندہی کررہے ہیں کیوں اس پر تحقیقات نہیں ہوئیں؟ وزیر خزانہ اور ایس آئی ایف سی جو مرضی کرلیں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے کیوں کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم کر دیا گیا، ملک میں معیشت سست روی کا شکار ہے ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل میں گیا تھا اس لیے ہم خاموش رہے، ججز کے خط کی انکوائری کا آغاز شوکت عزیز صدیقی کے الزامات یا اس سے بھی پہلے سے شروع کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن کریں ضرور۔صحافی نے سوال کیا کہ شوکت عزیز صدیقی نے جنرل (ر)فیض پر الزامات لگائے تھے اس وقت آپ وزیراعظم تھے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہیے، ویسے بھی جنرل فیض کی تقرری میں نے نہیں کی تھی، جنرل باجوہ نے ہمیں واضح طور پر کہا تھا کہ اگر چپ نہ بیٹھے تو کیسز بنائے جائیں گے اور سزائیں بھی ملیں گی، ڈونلڈ لو نے اپنے آپ کو اور امریکی حکومت کو بچانے کے لیے چیزوں کی تردید کی، اسد مجید نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں آکر دھمکی کا بتایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فسطائیت ہے پرامن احتجاج بھی نہیں کرسکتے، مجھے عمرایوب سے جان بوجھ کر کٹ آف کیا گیا ہے تاکہ مشاورت نہ ہوسکے، میری بیوی کے ساتھ جو کیا گیا وہ خطرناک ہے، شہباز شریف کے خلاف تمام گواہان ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مارے گئے، چند ماہ میں سب کی موت ہو گئی، مجھے ڈرانے کے لیے بشری بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے، بشری بی بی کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران ایک اور گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہوئی، ریفرنس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ روسٹرم پر جاکر الزام لگایا کہ بشری بی بی کو انھوں نے زہر دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں مجموعی طور پر 11 گواہان کی شہادت ریکارڈ، 6 پر جرح مکمل ہو چکی، اگلی سماعت پر مزید گواہ پیش ہوں گے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے، عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیانات قلم بند ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ میں مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، بشری بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، ہمیں شک ہے کہ بشری بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے اگر بشری بی بی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار جنرل عاصم منیر ہوں گے۔انہوں ںے کہا کہ آئی ایس آئی کے لوگ بنی گالہ سے اڈیالہ جیل تک سب چیزیں کنٹرول کر رہے ہیں، بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سے کروانے کا حکم دیا جائے، بشری بی بی کا معائنہ ایک جونیئر ڈاکٹر سے کروایا گیا جس پر ہمیں اعتبار نہیں بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے معاملے پر انکوائری بھی کروائی جائے۔عدالت کی بانی پی ٹی آئی کو بشری بی بی کے طبی معائنے سے متعلق تفصیلی درخواست دینے کی ہدایت کی عدالتی یقین دہانی پر بانی پی ٹی آئی روسٹم سے واپس اپنی سیٹ پر آگئے۔
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاک...
مجھ پر اور اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں،772 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں، 9×11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے، ، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے،بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، پیٹرن انچیف ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ...
افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے، پاکستانی مندوب طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کی شکایت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا ج...
بانی پی ٹی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان پر بوگس کیس بنانے کا الزام،اکاؤنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتا اگر اس شخص کا نام بتا دیا تو وہ اغوا ہوجائے گا،میرا کوئی خاص پیغام رساں نہیں ہے،تحقیقاتی ٹیم کوسوال کا جواب بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے...
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...