... loading ...
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے مگر اسے بڑھا چڑھا کر بھی پیش کیا جارہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سندھ میں امن وامان قائم کرکے دکھائیں گے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقے میں امن وامان کے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے بند نہیں، شکار پور سکھر گھوٹکی کے ایس پیز کو تبدیل کیا ہے، کشمور پولیس کی کچے میں کارروائیاں جاری ہیں، شہید ٹیچر اللہ رکھیو کے رشتہ داروں کو حراست میں لیا ہے اور مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک ٹیچر کے رشتہ دار حراست میں رہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ یقین دلاتاہوں بالائی سندھ میں امن مکمل بحال کرینگے، پولیس کے جوانوں نے قیام امن کیلیے قربانیاں دی ہیں، پولیس کا مورال بلند کریں تاکہ کچے میں لڑسکیں جبکہ گھوٹکی کشمور اضلاع میں ایک ہزار پولیس نفری بھیج رہے ہیں اور ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی لگائیں گے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے، وہ حالات نہیں جو 2008 سے 2013 تک تھے، اسٹریٹ کرائم کو بڑھاچڑھاکر پیش کیاجا رہا ہے، میڈیا میں بھی یہ معاملہ گرم ہے مگر یہ زندگی کا کاروبار ہے، کاروبار چلتا ہے تو کرائم بھی ہوجاتے ہیں، اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات ختم کرینگے جہاں واقعہ ہوگا وہاں ایس ایچ او کیساتھ سزا جزا ہوگی اور معاملہ ایس ایچ او تک ہی نہیں رہیگا بلکہ آئی جی کو بتا دیا ہے ایسا میکنزم بنا رہے ہیں ایک تفتیشی افسر کے پاس دس سے زائد مقدمات نہ ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پراسکیوشن محکمہ کے ایکٹ میں کچھ ترامیم کرنا ہوں گی، اس سلسلے میں بحثیت وزیر قانون چیف جسٹس سے ملاقات کروں گا۔
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...
شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطین...
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...