وجود

... loading ...

وجود
وجود

اعلیٰ عہدے اور دھاندلی کی سیاہی

پیر 25 مارچ 2024 اعلیٰ عہدے اور دھاندلی کی سیاہی

رفیق پٹیل
۔۔۔۔۔۔
آج کل

پاکستان کی اشرافیہ خصوصاً حکمراں خاندانوں کے نزدیک دولت اور عہدہ ہی اصل میں سب کچھ ہے ۔ان کو ملک سے د لچسپی صرف اسی قسم کی بے پناہ مراعات اور دولت کی وجہ سے ہے۔ کسی بھی نامناسب حالات کی پیش بندی کے لیے انہوں نے بیرون ملک جائیدادوں کے ذریعے محفوظ پناہ گاہیں بنالی ہیں۔ انہیں اندازہ ہے کہ شاید یہ مرغی ان کے لیے سونے کے انڈے دینا کسی وقت بھی بند کرسکتی ہے ۔حکمراں طبقات نے اپنی دولت کے بارے جو کچھ ظاہر کرکھا ہے، اسے عمومی طور پر جھوٹ تصور کیا جاتا ہے۔ بظاہر ان کے کاغذات درست ہو سکتے ہیں ، ان کی ملکی اور غیر ملکی جائیدادوں اور کاروبار سے شاید ہی کوئی انکار کرے گا ۔دولت اور عہدے کی اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتاہے لیکن اس کے حصول کے لیے چور دروازے استعمال کیے جائیں، جائز اور ناجائز کی پرواہ نہ کی جائے تو یہ رجحان ایک کینسر یا تباہی کی آگ کی صورت میں پورے معاشرے میں پھیلنے لگتاہے۔ نتیجے میں خود اعلیٰ عہدوں پر فائزافرادبھی اس سے محفوظ نہیں رہتے۔
8فروری کے انتخابات میں پاکستان کے عوام نے شدید نامناسب حالات ،مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اس آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ معاشرہ قانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کا سفر شروع کرسکے لیکن 8فروری کی رات نتائج روک کر 9فروری کے بعد سے اب تک دھاندلی سے مسلط کردہ غیر نمائندہ حکومت قائم کردی گئی۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ،جماعت اسلامی، جی ڈی اے ،بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتون خواہ ملّی عوامی پارٹی اب بھی انتخابات کے اصل نتائج کو سامنے لانے یا نئے انتخابات کے لیے عوامی تحریک چلارہے ہیں۔ انتخابات میں عوام نے بھر پور کوشش کی کہ پاکستان بھی ایک بہتر جمہوری ملک کی صورت میں سامنے آئے، جس میں ان کے بنیادی حقوق کی پاسداری ہو ،عوام کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے اشرافیہ کا ایک بڑا طبقہ اور موروثی حکمرانی کے فلسفے پر مشتمل جماعتیں ایک جعلی اور مصنوعی نظا م کو ملک پر مسلط کرکے اعلیٰ عہدوں پر قابض ہیں۔ اب وہ پاکستان میں اس دھاندلی کا موازنہ سابقہ انتخابات سے ملا کر اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ہر قدم پر انہیں اس لیے ناکامی ہورہی ہے کہ خود ان کے لوگ گواہی دے رہے ہیں کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے ۔جب الیکشن کمیشن کے فارم45اور ہارنے والے امیدواروں کے فارم45کا تجزیہ سامنے آنے لگا اور ٹی وی پر بحث شروع ہوگئی جس سے حکمراں جماعت اور ان کے اتحادیوں کو مزید رسوائی کا سامنا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ عوام میں صرف ایسے بیانات کو پزیرائی مل رہی ہے جس میں دھاندلی کا تذکرہ کیا جاتا ہے اور موجودہ حکمراں جماعت کی مخالفت کی جاتی ہے۔ دھاندلی کے خلاف جاری عوامی تحریک میں عوام کی شمولیت کا دائرہ بڑھتا چلا جائے گا اور وہ سیاستدان جو اس دھاندلی زدہ حکمرانوں کا براہ راست یا بالواسطہ ساتھ دیں گے وہ عوام میں اپنی ساکھ کھو دیں گے۔ عوام کا بڑھتا ہوا غم و غصّہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ تمام سیاستدان جو اب تک اپنی بیرون ملک جائیدادوںاور دولت کی وجہ سے عوام میں غیر مقبول ہو چکے ہیں ، ان کے عہدے بھی مشکوک ہیں،زمینی حقائق اور میڈیا رپورٹوں سے جس عوامی رجحان کی عکّاسی ہوتی اس سے واضح ہورہا ہے کہ جلد یا بدیرہیراپھیری سے بر سراقتدار غیر نمائندہ اراکین اور وزیروں کو عوامی خواہشات اور انتخابی نتائج کی سچّائی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ جتنے عرصے وہ عہدوں سے چمٹے رہیں گے ا ن پرلگائے گئے مینڈیٹ چوری اور فراڈکے الزامات میں شدّت آتی جائے گی۔ گلی گلی محلے محلے ان کے خلا ف نعرے لگ سکتے ہیں جسے طاقت سے دبانے سے ان کے خلاف نفرت میں شدّت آئے گی اور ملک میں ایسا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا جس میں برسراقتدار جماعتوں کے سرکردہ رہنما کو ہر جگہ عوامی نفرت کا سامنا کرنا ہوگا ۔جسے وہ برداشت نہیں کرسکیں گے اور بیشتر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ملک سے فرار ہوجائیں گے۔ دھاندلی کا شور اس لیے زیادہ ہے کہ اس مرتبہ 10 کو کئی جگہ 100 اور100کو1000بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور وہ سب بے نقاب ہو کر میڈیا اور عوام کے سامنے آگیا ۔
یہ ایک مرحلہ وار دھاندلی تھی جو انتخابات سے پہلے گرفتاریوں ، انتخابی نشان سے محروم کرنے ، انتخابی مہم پر پابندی کے ذریعے پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کے اقدامات کے ذریعے کی گئی۔ بعد ازاں انتخابی دن گزرنے کے بعد نتائج روک کر ریٹرننگ افسران کے ذریعے نتائج میں ہیر پھیر کے ذریعے کی گئی۔ اس موقع پر انٹر نیٹ اور موبائل سروس کو بند کردیا گیا۔ان تمام اقدامات کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کا تشخص مزید مجروح ہوگیا ۔بیرون ملک پاکستانی خصوصاً امریکہ اور مغربی مما لک میں مقیم پاکستانی ان ممالک کی جمہوریت اور انسانی حقوق،انصاف ، عقائد کی آزادی اورمذہبی رواداری سے متاثر ہیں ۔وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ معاشی ترقّی میں بھی یہ عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ اسی لیے وہ ملک کی برسراقتدار جماعتوں سے نالاں ہوکر عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں۔ انتخابات کے بعد ان جماعتوں کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوگئی۔ جس مصنوعی پردے کے پیچھے وہ چھپ رہے تھے وہ پردہ گر گیا ہے۔ حکمراں جماعتوں نے اقتدار حاصل کرکے اپنا مذاق بنالیا ہے انتخابات کے اصل نتائج کو قبول کرکے دھاندلی سے نشستیں حاصل کرکے وہ اپنے حامیوں کی نظروںمیں اپنے مقام سے محروم ہو گئے ہیں۔ اگر وہ نتائج میں مداخلت نہ کرتے اور چند نشستوں پر اکتفا کرکے اپوزیشن میں بیٹھ جا تے تو وہ اپنی ساکھ بہتر بنا سکتے تھے۔
انتخابات کے بعد جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت اس سلسلے میں کچھ خاموشی ہے۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام شاید بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں یا کسی دبائو کی وجہ سے فی الحال دھاندلی کے مسئلے پر اتنا زیادہ زور نہیں دے رہی ہیں لیکن عوامی دبائو کے پیش نظر مستقبل میں انہیں عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔ مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان اس عوامی بے چینی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ حکومت کے اراکین کی جانب سے تنخواہ نہ لینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ذرئع آمدنی سے کام چلائیں گے یا ممکنہ طور پر اس سے بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوگا ۔ اس طرح کے اعلانات کی ڈرامہ بازی کے سوا کیا حیثیت ہے۔ اصل مسئلہ تو مراعات کا ہے جس پر تنخواہ سے کئی گنا زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ جب تک کارکردگی بہترنہ ہوگی، مہنگائی ختم نہیںہوگی ، امن و امان نہیں ہوگا ،عوام کی خواہشات کا احترام نہیں کیا جائے گا، لو گ مطمئن نہیں ہونگے۔ یہ الزام کہ مینڈیٹ چوری کرکے جبراً نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس الزام پر عمومی طور پر یقین کیا گیاہے۔ ایسی کیفیت میں حکمراں جماعتوں کے رہنمائوں کے پا س اس دلدل میں مزید دھنس جانے کے سوا کوئی صورت نہیں ہے۔ حکمراں جماعتوں کو سہارا دینے والوں کو بھی پچھتاوے کے سوا کیا حاصل ہوسکتاہے؟ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھاندلی کے خلاف گفتگو ظاہر کرتی ہے کہ بر سراقتدار سیاسی جماعتوں کی قربت سے جے یو آئی کو نقصان ہوا ہے۔ شاید بعض لوگ یہ سمجھ رہے ہوںگے کہ دھاندلی زدہ سیاہی کو ہاتھ لگانے سے خود اپنے ہاتھ سیاہ ہوسکتے ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں


مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر