... loading ...
انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی خواہاں نہیں ہے کیونکہ اس سے درآمدات اور برآمدات دونوں متاثر ہوتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے جس سے برآمد کنندگان کو شدید تحفظات ہیں، ساتھ ہی حکومت کو خدشہ ہے کہ سستا ڈالر درآمدات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جوکہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان توازن کو بگاڑ سکتا ہے ۔بینکنگ مارکیٹ میں کرنسی ڈیلر عاطف احمد نے کہا کہ اِن فلوز بہت زیادہ نہیں ہیں تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان یقین دلاتا ہے کہ بینکنگ مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی اضافی لیکویڈیٹی نہیں ہے ، ڈالر کی زیادہ مانگ کا مطلب ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی نہیں ہورہی اور برآمد کنندگان کے لیے روپیہ سستا رہتا ہے ۔ڈالر روپے کے مقابلے میں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد جمعہ کو 278.77 روپے تک آگیا، جس سے برآمد کنندگان میں خوف پھیل گیا، بااختیار حلقوں میں برآمد کنندگان کی مضبوط لابی ہے تاہم ان کے سستی توانائی کے مطالبے کو عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف)نے مسترد کر دیا ہے ۔نگراں حکومت نے برآمد کنندگان کو 9 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جو کہ موجودہ 14 سینٹ فی یونٹ کی شرح سے کم ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں حکومتیں آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہیں کیونکہ انہیں معیشت کو چلانے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے ۔ٹیکسٹائل کی تیار شدہ مصنوعات کے ایک برآمد کنندہ عامر عزیز نے کہا کہ 22 فیصد کی بلند ترین شرح سود کی وجہ سے ہم پہلے ہی دباؤ میں ہیں، جس سے کاروبار کرنے کی لاگت خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ 22 فیصد شرح سود کا حوالہ دیا جس نے برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے قابل نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ پیداوار کی بھاری لاگت کا اثر نمایاں ہوگا اور اگلے 12 مہینوں میں اس کے اثرات محسوس کیے جائیں گے کیونکہ ابھی ہم پچھلے آرڈرز پورے کر رہے ہیں۔نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں شرح سود میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا ہے ، بلند شرح سود نے اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اگرچہ مستحکم شرح مبادلہ غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ناکام رہی ہے تاہم اس نے معیشت کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد فراہم کیا اور برآمد کنندگان کو ان کی برآمدات کی فروخت میں مدد کی۔برآمدات کی آمدنی سے بینکنگ مارکیٹ میں ڈالر کی لیکویڈیٹی پیدا ہوئی اور مارکیٹ کو مستحکم رہنے میں مدد ملی۔
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...