وجود

... loading ...

وجود
وجود

اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

اتوار 17 مارچ 2024 اندرا گاندھی ، گولڈا میئر اور بے نظیر

زریں اختر

(گزشتہ سے پیوستہ)
لکھنے کاعمل پڑھے جانے کے عمل سے کتنا مختلف ہے!اور مختلف ہی نہیں انتہائی حیران کن بھی ہے خواہ میں پیراگراف کے پیراگراف محض نقل کررہی ہوں۔ یہ متن کی تفہیم کی ایک دوسری دنیا وا کرتاہے جو اس جیسی نہیں ہوتی جب ہم اس کو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اس کتاب کے انٹرویو پر لکھنا کہ اب میرے لیے یہ”تاریخ کا دریچہ ” ہی نہیں رہی بلکہ اس نے مستقبل کا دریچہ کھول دیاہے۔
اوریانا: آپ کے نزدیک لفظ ”اشتراکیت”کے کیا معنی ہیں؟
اندرا: انصاف،ہاںاس کا مطلب انصاف ہے۔ اس کا مطلب ہے ایک مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشش کرنا۔
اوریانا: لیکن اگر کوزے میں دریا کو بند کیاجائے تو اس کا مطلب ”نظریات سے آزادی” ہے۔
اندرا: ہاں ۔لیکن کسی نظریے سے جڑے رہنے کا کیامطلب ہے اگر آپ کو اس سے کوئی بھی فائدہ حاصل نہ ہو؟میں خود کے لیے کوئی نظریہ نہیں رکھتی ہوں۔۔آپ خلا میں نہیں رہ سکتے؛آپ کو کسی بات میں ایمان رکھنا پڑتاہے۔ جیسے میرے والد کہا کرتے تھے کہ آپ کو کشادہ ذہن رکھنا چاہیے لیکن تمہیں اس میں کسی چیز کو بھی شامل کرنا پڑے گا۔۔وگرنہ نظریات اس میں سے یوں پھسل جائیں گے جیسے مٹھی میں سے ریت پھسل جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر میں کوئی نظریہ رکھتی ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہی میرا عقیدہ بن جائے۔۔دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے!حتیٰ کہ جو کچھ بیس سال پہلے آپ کو چاہیے تھااس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے،وہ پرانا ہوگیاہے۔
دیکھو، میرے لیے ایک ہی ایسا نقطہ ہے جو برسوں بعد بھی تبدیل نہیں ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ انڈیا میں ابھی بھی بہت غربت پائی جاتی ہے۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ابھی بھی ان سہولیات سے محروم ہے جو آزادی کی وجہ سے انہیں میسر آنی چاہئیں۔۔۔تو پھر آزادی حاصل کرنے کا کیا فائدہ؟کیوں ہم آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟ یہ جدوجہد صرف برطانیہ کو نکال پھینکنے کے لیے نہیں تھی ۔اس معاملے میں ہم ہمیشہ شفاف رہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ کہاہے کہ ہماری جدوجہد صرف برطانیہ کے خلاف نہیں ہے کیوں کہ وہ نو آبادکاری کا نمائندہ ہے بلکہ یہ جدوجہد ان تمام بیماریوں کے خلاف تھی جو ہندوستان میں پائی جاتی تھیں۔ سرمایہ دارانہ نظام کی بیماری، نسل پرستی کی بیماری، معاشی غیر مساوی تقسیم کی بیماری۔ یہ ساری بیماریاں!ابھی تک جڑ سے اُکھاڑی نہیں جاسکی ہیں۔ بیس سال سے زیادہ عرصے سے ہم سیاسی طور پر آزاد ہیں مگر ابھی بھی ہم اپنے ان مقاصد کے حصول سے کوسوں دورہیںجو ہم نے خودکے لیے متعین کیے تھے ۔
اوریانا: تو پھر آپ کس نقطے پر پہنچی ہیں؟
اندرا : یہ کہنا مشکل ہے کیوں کہ جس نقطے تک پہنچنا ہے وہ مسلسل اپنی جگہ بدلتا رہتاہے۔ کیا تم کبھی کسی پہاڑی پر چڑھی ہو؟ تمہیں پتاہے جب آپ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ جاتے ہیں تو آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے آپ بلند ترین مقام تک پہنچ گئے ہیں۔ لیکن یہ بس ایک احساس ہوتاہے جو زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتا۔ جلد ہی آپ کو اندازہ ہوتاہے کہ جس چوٹی کو آپ نے سر کیاہے وہ کم بلند چوٹیوں کی فہرست میں ہے اور جس پہاڑ پر آپ چڑھے ہیں وہ پہاڑوں کے ایک بڑے سلسلے کاایک چھوٹا حصہ ہے اور بہت سارے باقی ہیں، ابھی مزید پہاڑ سر کرنے والے ہیں۔۔اور جتنا زیادہ آپ سرکرتے جاتے ہیں اتنا ہی سرکرنے کی خواہش بڑھتی ہے۔۔حتیٰ کے آپ بے حد تھک جاتے ہیں۔
میرا مطلب ہے کہ غربت انڈیا میں بہت ساری اشکال میں پائی جاتی ہے ۔ یہاں پہ صرف وہی غریب لوگ نہیں ہیں جو گلیوں میں نظر آتے ہیںبلکہ انڈیا میں بہت زیادہ غریب قبیلوں میں بستے ہیں ، صحرائوں او رپہاڑوں میں رہتے ہیں۔کیا ہم ان کو نظر انداز کردیں جونہی شہروں میں رہنے والے غریب بہتر ہوجائیں؟ اور بہتر ہوجانے کا مطلب کیا ہے؟ کیا تھا جو دس سال پہلے لوگ چاہتے تھے ؟ تب وہ زیادہ لگتاتھا۔ لیکن آج کے دورمیں وہ کم ہے۔ بس پھر دیکھو ،جب تم ایک ملک کو چلاتے ہواور وہ بھی انڈیا جیسے وسیع اور پیچیدہ ملک کو ، تب پھر تم کسی نقطے پر نہیں پہنچتے ہو، اور تمہیں بالکل پہلے ہی کی طرح مسلسل آگے بڑھنا ہوتاہے۔۔ایک ایسے خواب کی طرح جو بہت دور ہوتاہے اور تمہارے راستے کی نہ کوئی ابتدا اور نہ کوئی اختتام ہوتاہے۔
اوریانا : اور آپ مسز گاندھی ۔۔آپ اس راستے پر کہاں تک پہنچی ہیں؟
اندرا: کسی نقطے تک نہیں، ایک بہت اہم نقطے تک کہ میں ہندوستانی کو قائل کرپائی ہوں کہ ”وہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔ ” شروع میں لوگ ہم سے سوال کرتے تھے ”کیاتم ایسا کرپائو گے؟” اورہم جواباًخاموش رہتے تھے کیونکہ ہم میں خود اعتمادی نہیں ہوتی تھی ،ہمیں یقین نہیں ہوتا تھا کہ ہم کام کرسکتے ہیں۔ اب لوگ ہم سے یہ نہیں پوچھتے کہ ”کیاتم کرلوگے؟”وہ پوچھتے ہیں”کب کروگے؟”کیونکہ بالآخر ہندوستان میں خوداعتمادی پیدا ہوگئی ہے،انہیں یقین ہے کہ وہ کام کرسکتے ہیں۔اوہ،”کب”کا لفظ لوگوں میں بہت اہمیت کاحامل ہے، ایک عام آدمی کے لیے بہت اہم ہے!اگر کوئی شخص سوچے کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتاتو وہ واقعی نہیں کرپائے گا۔ پھر چاہے وہ ذہین فطین ہی کیوںنہ ہو ،چاہے اس میں جتنی بھی صلاحیتیں کیوں نہ ہوں۔ اہلیت حاصل کرنے کے لیے آدمی کو خود پر یقین کرنا پڑتاہے ۔تو ، میرا یقین ہے کہ ایک قوم ہونے کے ناطے ہم خود اعتمادی حاصل کرچکے ہیں،اور میں کہنا پسند کروں گی کہ میں نے انہیں یہ یقین مہیا کیاہے ۔ میں یہ بھی سوچنا پسند کرتی ہوں کہ انہیں یقین فراہم کرکے میں نے ان میں فخر اُجاگر کیاہے۔ میں نے کہا”اُجاگر کیا”کیونکہ فخر ایک ایسی چیز ہے جو آپ کسی کو دے نہیں سکتے ، اور نہ ہی یہ یکایک پیداہوتی ہے؛یہ تو ایک احساس ہے جو آہستہ روی سے ،جھجکتے جھجکتے پروان چڑھتاہے ۔ ہمارا فخر پچھلے بیس سال میں پروان چڑھاہے۔ حالاں کہ دوسرے اس بات کو نہیں سمجھتے اور اس کے حجم کے بارے میں کم اندازہ لگاتے ہیں۔ تم مغربی لوگ ہم ہندوستانیوں کے ساتھ کبھی بھی مہربان نہیں رہ سکتے۔ تمہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں ہرچند کہ ان کی رفتار سست تھی۔ تمہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ کچھ وقوع پزیر ہورہاتھا۔ بہت زیادہ تو نہیںمگر کچھ ہو ضرور رہاتھا۔
(کالم کا یہ سلسلہ بہ عنوان ”اندرا گاندھی ،گولڈا میئر اور بے نظیر” مشہور ِ عالم اطالوی صحافی اوریانا فلاشی (٢٩ جون ١٩٢٩ء ۔١٥ستمبر ٢٠٠٦ئ) کے اپنے وقت کے سرکردہ سربراہان مملکت سے کیے گئے انٹرویو پر مشتمل کتاب ”انٹرویو ود ہسٹری” کاترجمہ ”تاریخ کا دریچہ” سے متاثر ہو کر لکھاجارہاہے)۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر