... loading ...
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگا مہ آرئی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی،جبکہ غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے والی 5 خواتین نے حلف اٹھایا، قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کیلئے قرارداد پیش کی، جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی)2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی)آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ(ترمیمی)آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی)آرڈیننس 2023، کرمنل لا(ترمیمی)آرڈیننس 2023، پرائیوٹائزیشن کمیشن(ترمیمی)آرڈیننس 2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹریبونل آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامے کے دوران آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد کی حمایت میں 130 اور مخالفت میں 63 ووٹ آئے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اس دوران نشستوں پر کھڑے ہو کر ایوان میں احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دے دیا۔اس دوران اسپیکر ایاز صادق برہم ہوگئے اور انہوں نے اپوزیشن کو انضباطی کارروائی کی وارننگ بھی دی۔ اپوزیشن نے حکومت کے آرڈیننس مسترد کر دیئے، قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آرڈیننس پاکستان کو بیچنے کیلئے ہیں، آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکدم آرڈیننس پر آرڈیننس آ رہے ہیں، ہم ان آرڈیننس کو دیکھ نہیں سکتے، یہ کیا ہیں، کیا پتہ آدھا ملک ہی بیچ دیں، عجلت میں قانون سازی نہ کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوید قمر صاحب آپ نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ رولز کے مطابق چلیں گے، یہ آج کیا ہو رہا ہے؟ جس طرح بل لائے جا رہے ہیں ہم مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو وقت دیا جائے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے تو دس ، دس گھنٹے تقریر کرتے تھے، رولز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوہے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوید قمر کا کہنا تھا کہ آپ کم از کم ہمارا نقطہ نظر تو سن لیں، جس طریقے سے یہ آرڈیننسز پیش کئے جا رہے ہیں، ہمارے بھی اس پر سنگین تحفظات ہیں اور ہمیں کچھ آرڈیننسز کے مواد پر بھی تحفظات ہیں۔ نوید قمر نے مزید کہا کہ ہم رولز کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سے اتفاق کرتا ہوں کہ آرڈیننس سے حکومت نہیں چلتی، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پچھلے تین ادوار میں سب سے زیادہ آرڈیننس کس کے دور میں آئے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے اور جی ایس پی پلس بند کرانے سے ملک نہیں چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ ملک سب کا ہے، ریاست سب کی ہے، خدا کے لئے معیشت چلانے، غریب آدمی کی زندگی آسان کرنے کے لئے آپ بھی اپنا کردار ادا کریں، ہر وقت قیدی کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں حکومت سے غزہ میں سیز فائر کیلئے عالمی برادری پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...