... loading ...
ضلع ملیر پولیس میں ایک اہم عہدے پر تعینات افسر نے ضلع ملیر میں امن وامان قائم کرنے اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر کام کرنے کے بجائے ضلع کے تھانہ جات سے ہفتہ وار وصولیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے نہ صرف ملیر پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے بلکہ ایس ایچ اوز بھی ضلع ملیر پولیس کے اہم عہدے پر تعینات افسرایسر داس بھیل کے رویے اور غیرقانونی احکامات کو نہ چاہتے ہوئے بھی بجا لانے میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں ضلع ملیر پولیس کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ضلع ملیر حسن سردار نیازی کے چارج لینے کے بعد سے انتہائی کرپٹ وبددیانت افسر ایسر داس کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن برانچ کا انچارج بنایا گیا تھا جس کے بعد سے موصوف نے اپنے محکمانہ فرائض کو انجام دینے کے بجائے مبینہ طور پر ضلع ملیر میں آرگنائزڈ کرائم کی سرپرستی شروع کردی اور ضلع ملیر کے 12 تھانوں سے ہفتہ وار 30 سے 40 ہزار روپے بیٹ وصولی کے علاوہ منشیات فروشوں،گٹکا ماوا فروشوں اور ڈیزل وپٹرول مافیا کی سرپرستی بھی شروع کردی ہے ،واضح رہے کہ تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں جلال بھٹو عرف مکینک اور شفیع نامی گٹکا ماوا مافیا کے خلاف مقامی پولیس اگر کارروائی کرے تو موصوف آڑے آجاتے ہیں اور مقامی پولیس کو منشیات فروشوں و گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے روکتے ہیں اسکے علاوہ تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 3 اور روڈ نمبر 4 پر واقع چوری شدہ سامان خریدنے اور غیرقانونی طور پر ڈالرز ودیگر ممالک کی کرنسی کی غیرقانونی طریقے سے خریدوفروخت کرنے والوں ایاز عرف چودھری،فراز عرف بابا اور رضوان عرف کالا سے بھی ہفتہ وار 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہیں ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کی نیک نامی اور ضلع ملیر میں امن وامان قائم کرنے کی کوششوں کو مذکورہ انتہائی کرپٹ وبددیانت افسر سبوتاڑ کرنے میں مصروف عمل ہے واضح رہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن برانچ کا کرادار پورے ضلع میں امن وامان کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے گزشتہ روز تھانہ میمن گوٹھ کی حدود لنک روڈ کاٹھور کے قریب جدہ ہوٹل اور جانان ہوٹل پر سندھ رینجرز کی جانب سے ایرانی ڈیزل وپٹرول مافیا کے خلاف ایک بہت بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ذرائع نے بتایا کہ تھانہ میمن گوٹھ کی حدود لنک روڈ پر واقع ایرانی ڈیزل وپٹرول مافیا علی شیر ٹالانی سے بھی موصوف ہفتہ وار بیٹ لینے میں ملوث ہیں جس پر گزشتہ روز سندھ رینجرز نے کارروائی کی تھی جبکہ روزنامہ “جرات” نے مذکورہ ایرانی ڈیزل وپٹرول مافیا کی نشاندہی پہلے بھی مورخہ 25 جون سال 2023 کو کی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سندھ رینجرز نے گزشتہ روز 12 ملزمان کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیا ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور ضلع ملیر پولیس کو بدنام کرنے والے انتہائی کرپٹ و بددیانت ڈسٹرکٹ انفارمیشن برانچ انچارج کے خلاف بعد از انکوائری محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...
شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر حملے میں6جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل ڈیفنس فورسز غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطین...
کوئی بھی سرکاری بل پارلیمان میں پیش کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی سے پیشگی مشاورت اور منظوری لازمی قرار دے دی ،فیصلہ ایوان صدر سے بعض بلز کی واپسی کے بعد کیا گیا،میڈیا رپورٹس شیری رحمان کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کرے گی، پہلے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا...
شاہراہ دستور مکمل بند ،پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری،ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں عمران کا کوئی علاج شروع نہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نیعمران کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف شام...