وجود

... loading ...

وجود
وجود

غلطی کا اعتراف ہی کافی نہیں !

هفته 09 مارچ 2024 غلطی کا اعتراف ہی کافی نہیں !

حمیداللہ بھٹی

ہم ایسے لوگ ہیں جو نقصان کے باوجود سیکھتے نہیں بلکہ خود کو بری الذمہ سمجھ کرکسی اورکو ذمہ دار ٹھہراکر مطمئن ہونے والے ہیں ۔بات یہاں تک ہی محدودنہیں اگر کبھی غلطی کے اعتراف کی نوبت آ بھی جائے تو بھی یا تو حالات یا پھر خود نمائی کی خواہش سے مجبورہوکرایساکرتے ہیں اکثر ستائش حاصل کرنا مقصد ہوتاہے لیکن اس دوران بھی اتنی تاخیر کر دی جاتی ہے کہ غلطی کے ازالے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ چھ مارچ کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے عدالتی فیصلے پر اُٹھائے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ یہاں معصومانہ سا سوال ہے کہ کیا غلطی کے اعتراف تک محدودرہنا ہے یامعلوم ہوجانے کے بعد اِدارہ جاتی غلطیاں درست بھی کرناہیں؟مجھے کہنے دیں کہ تب تک غلطی کے اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں جب تک ایسا طریقہ کار نہیں بنایا جاتا جس سے مستقبل میںغلطیوں سے بچنے میں مدد ملے ۔اگر محض غلطی کے اعتراف تک محدود رہنا ہے تو یہ محض پوائنٹ ا سکورنگ ہو گی۔
ذوالفقار علی بھٹو کو 1979 میں ایک ایسے قتل کیس میں تختہ دار پر چڑھادیا گیا جس سے اُن کا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ وہ مشورے کے ملزم تھے۔ یہ پاکستان کی چھہتر سالہ تاریخ کا واحد کیس ہے جس میں مشورے کے ملزم کو پھانسی دی گئی۔ ظاہرہے مشورے کے ملزم کو ایسی کڑی سزا کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ سب کچھ مقبول سیاسی رہنما کو منظرِ عام سے ہٹانے کے لیے کیا گیا اسی لیے کچھ لوگ اسے عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔ اب چوالیس برس بعد سپریم کورٹ نے اِدارہ جاتی غلطی کاتو اعتراف کر لیا ہے جس پر پیپلز پارٹی اور مخصوص قانونی ماہرین اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں مگر یہ اعتراف نامکمل ہے کیونکہ یہ اعتراف محض کاغذوں تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ جب ایک غلطی کا اعتراف کرنے میں نصف صدی کے قریب وقت لگ گیاتوسوچیں ازالے کے لیے کتنی مدت لگ سکتی ہے؟ نیزسوموٹو اختیارات ہونے کے باوجود یہ اعتراف ازخود نہیں کیا گیا بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011میں ریفرنس دائر کیا جس میں سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ اختیارکے تحت پیپلز پارٹی کے بانی کو سنائی گئی سزائے موت پر نظر ثانی کے لیے رائے مانگی گئی تھی۔ کئی چیف جسٹس ملک کی سب سے بڑی عدالت میں انصاف کی کرسی پر براجمان رہے مگر تیرہ برس تک یہ مقدمہ سنا نہ جا سکابلکہ زیرِ التوا رہا جس سے یہ سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی کہ ہمارے ملک کی عدالتوں میں مقدمات کس رفتار سے چلتے ہیں ۔اسی بناپر برسوں تک فیصلے کی نوبت نہیں آتی جو باعث ِتعجب ہے ضرورت اِس امر کی ہے کہ اگر اِدارہ جاتی غلطیوں کے اعتراف کا حوصلہ کر ہی لیا گیا ہے تو مستقبل میں ایسا نہ ہونے کا ایسا طریقہ کاربھی بنالیاجائے جونہ صرف آسان اور تیز ہو بلکہ جس سے ا نصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں۔ علاوہ ازیںذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے اُن کا نام تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالنے کاحوصلہ کیا جائے ۔اِس سے آئندہ طاقت کے بل بوتے پر کسی بے گناہ کو سزادلانے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عدالتوں کا وقاربھی بہتر ہوگا۔
ستائش و خود نمائی انسانی جبلت میں شامل ہے مگر یہ جنون بن جائے تو آدمی نرگسیت کا شکار ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری یا روگ کردار و اعمال کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ہماری سیاسی قیادت کی اکثریت اسی میں مبتلا ہے کسی کی صفائی نہیں دینا چاہتا ۔البتہ اتنی آرزو ہے کہ سیاسی قیادت بھی حقائق سے روگرادانی نہ کرے اور اِدارے بھی فرائض کی ادائیگی میں نرگسیت کا شکار نہ ہوں۔ بشری خامیاں سبھی میں ہوتی ہیں لیکن غلطی کا اعتراف کرنے سے کسی کے قد کاٹھ یا کردار پر اثر نہیں پڑتا۔ اہل فہم و دانش غلطی کے اعتراف میں کبھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے۔ احمق ضد پر اڑتے ہیں ۔ہمارا طرزِ عمل بھی غلطی پر اڑ جانے والا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو کیا چوالیس برس غلطی کے اعتراف میں لگتے ؟نیز تیرہ برس تک ملک کی اہم ترین جماعت کی عرضی سُننے سے پہلو تہی ہوتی؟اگر اب بھی ستائش تک محدود رہنا ہے تو یہ اعتراف بے معنی ہے۔
مقدمات کی بھرمارکو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میںنو رُکنی لارجر بینچ نے تیرہ برس قبل دائر کیے جانے والے صدارتی ریفرنس پر رائے کا اظہارتو کردیا ہے جس سے بس اتنی امید پیداہوئی ہے کہ ممکن ہے اب ہی سہی تاریخی غلطیاں درست کرنے کی نوبت آجائے مگر یہ اعتراف کئی حوالے سے ادھورا ہے اور محض اتنا ہواہے کہ ہمارے نظامِ انصاف میں کئی ایک سقم ہیں جن سے انصاف کا عمل طویل، مشکل اور پیچیدہ ہو چکاہے معلوم ہوجانے کے باوجود غیر ضروری تاخیر کااگر اب بھی خاتمہ نہیں ہوتا توغلطیوں کاصیح معنوں میں ازالہ ممکن نہیں ہو سکتا ۔البتہ اتنا ضرور ہواہے کہ ایک مقدمہ کو نمٹانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے لیکن عدلیہ کے دامن پر دبائو کی وجہ سے مصلحت کیش ججوں کے قلم سے لگنے والے داغ دھونے کا عمل بددستورادھوراہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ دبائو کی وجہ سے ایسا فیصلہ دینے کے عمل میں شریک نہ صرف تمام نام عدالتی لسٹ سے خارج کیے جائیں بلکہ اُن کو حاصل تمام مراعات واپس لے کر اُن کی مذمت بھی کی جائے۔
صدارتی ریفرنس میں دریافت کیے گئے پانچ سوالوں کے جواب چیف جسٹس نے پڑھ کر سنائے ۔ایک سوال کیا بھٹو کوپھانسی دینے کا عمل آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کے مطابق تھا کہ جواب میں غیر مبہم اعتراف کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمے کی کارروائی اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کے دوران آئین کے آرٹیکل چار اور نو کے تحت فیرٹرائل اور ڈیو پراسس کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا۔ابھی کچھ سوالات کے جوابات نہیں آئے ۔ عین ممکن ہے تفصیلی فیصلے میں ان کی بھی وضاحت کردی جائے جن سے یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ وہ کون سے بڑے آئینی اور قانونی سقم تھے جو منصفانہ ٹرائل اورانصاف کے تقاضوں کویقینی بنانے میں مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ خیر یہ بھی غنیمت ہے کہ مصلحت پسندی کی بجائے منصفانہ سماعت اور انصاف کے تقاضے پورے کر نے کا موقع فراہم نہ کرنے کو تسلیم کر لیاگیا۔کاش انصاف حاصل کرنے میں تاخیر کا باعث بننے والے عوامل کا بھی خاتمہ کر دیاجائے۔
عدالتی اعتراف سے موجودہ اتحادی حکومت میں شامل مسلم لیگ ن اور پی پی کی قیادت دونوں خوش ہیں۔ اپنی اتحادی جماعت پی پی کو خوش کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین غلطی کاازالہ تو ممکن نہیں البتہ سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور نئی روایت قائم ہوئی ہے وگرنہ چندبرس قبل اُن کے خیالات مختلف تھے اور وہ سرِ عام پی پی کے بانی کوملک توڑنے کا زمہ دار قرار دیتے تھے۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹونے عدالتی رائے آنے پر کہا ہے کہ چوالیس برس بعد تاریخ درست کی جا رہی ہے اور سپریم کورٹ کی رائے آنے سے ملک کا جمہوری اور عدالتی نظام ترقی کرے گا مگر بات پھر وہی ہے جب تک غلطیاں درست نہیں کی جاتیں تب تک اعتراف بے معنی اور بے وقعت رہے گا ۔
ہماری سیاسی قیادت اگر ذمہ داری کامظاہرہ کرے تو مستقبل میں غلطیوں کی گنجائش کم ہو سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے موجودہ اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ اِس لیے آئینی ترامیم اور قانونی سازی کوئی مسئلہ نہیں مگر یہ تبھی ممکن ہے جب وقت گزارنے کا معمول ترک اور فرائض کی بجاآوری پر توجہ دی جائے۔ اگر اب بھی فرائض سے روگردانی کی جاتی ہے تو جس طرح ماضی میں ملک کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کو ایک حملے کے دوران شہید کیا، بے نظیر بھٹو پر راولپنڈی میں حملہ کیا اور مقبول لیڈر کو بڑے ہجوم میں شہیدکر دیا۔ اب ڈیالہ جیل کے باہر سے بھی دہشت گرد گرفتار ہونے لگے ہیں ۔یہ دہشت گرد ہر بار راولپنڈی کیوں آتے ہیں اور سیاسی قیادت پر ہی حملہ آور کیوں ہوتے ہیں؟ اِس سوال کا جواب تلاش کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے اگر سیاسی قیادت کسی سوال کے جواب میں تساہل کا شکاررہتی ہے تو نہ صرف مقبول قیادت پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ عدالتیں بھی بے گناہوں کو سزا دینے میں معاونت کرتی رہیں گی۔


متعلقہ خبریں


مضامین
شہدائے بلوچستان وجود جمعرات 09 مئی 2024
شہدائے بلوچستان

امت مسلمہ اورعالمی بارودی سرنگیں وجود جمعرات 09 مئی 2024
امت مسلمہ اورعالمی بارودی سرنگیں

بی جے پی اور مودی کے ہاتھوں بھارتی جمہوریت تباہ وجود جمعرات 09 مئی 2024
بی جے پی اور مودی کے ہاتھوں بھارتی جمہوریت تباہ

مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر