... loading ...
دھاندلی زدہ الیکشن ، عوامی مینڈیٹ پر قبضے ، جیتی ہوئی سیٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن کی نا اہلی و ناکامی کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ کو مسجد خضراء صدر تا سندھ اسمبلی بلڈنگ ’’جعلی نتائج نامنظور مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، اس حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے بھی مشترکہ احتجاج کیا تھا تاہم سندھ اسمبلی کے چاروں طرف پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری اور کنٹینرز لگا کر تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے ، سندھ اسمبلی کی طرف آنے والوںکو روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا اور پاکستان عوامی تحریک کی خواتین سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔ جماعت اسلامی کے مارچ کے شرکاء کراچی پریس کلب پر جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ احتجاج اور دھرنے میں شامل ہو گئے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج اہل کراچی اور پورے سندھ کے عوام کی ترجمانی کر رہا ہے ، اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے جعلی مینڈیٹ سے سیٹیںلی ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور جس کا جو مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کیا جائے ، جو جہاں جیتا ہے اسے جیتنے دیا جائے اور جو ہارا ہے اسے عوام پر مسلط نہ کیا جائے ، جعلی نتائج منسوخ کر کے فارم 45کے تحت درست نتائج جاری کیے جائیں ، آج چاروں طرف سے راستے بند کر کے سندھ اسمبلی پر لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن آج کا یہ احتجاج اس بات کا بھی اعلان کر رہا ہے کہ ہم مینڈیٹ پر قبضے اور سیٹوں کی چوری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، جمہوری ، سیاسی ، قانونی ، آئینی اور عدالتی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ عوام کی طاقت ، پر امن احتجاج اور مزاحمت ہی ہمارا ہتھیار ہے ۔مزاحمت اور جدو جہد تیز کریں گے ، ہم نے دیہی اور شہری سندھ کی تفریق ختم کر دی ہے ، سندھ میں مہاجر عصبیت و نفرت کی سیاست ، پنجابی ، پختون جھگڑے اور مسالک کی تقسیم بھی ختم کر کے صرف حق اور سچ کی بنیاد پر جمع ہو ئے ہیں اور اپنے مینڈیٹ کو بازیاب کرانے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بکائو مال ہے ، کراچی کے عوام نے 8فروری کو ایم کیو ایم کو مسترد کر دیا ہے جس پر کراچی کے عوام خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن جنہوں نے دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو پھر سے کراچی پر مسلط کر دیا ہے ان کو بھی جلد سمجھ آجائے گا کہ انہوں نے قوم کے ساتھ ، کراچی اور سندھ کے ساتھ مذاق کیا ہے ۔ کراچی میں عوام نے صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے اور فارم 45کے مطابق ایم کیو ایم کو صرف لاکھ ڈیڑھ لاکھ ووٹ ملے لیکن ہماری سیٹیں چھین کر ایم کیو ایم کو دے دی گئیں ہیں اور جو باقی بچیں وہ پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیں ۔اندرون سندھ میں بھی بدترین دھاندلی کی گئی اور جعلی نتائج تیار کیے گئے ، نواز لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ اور بننے والااتحاد جعلی اتحاد ہے اور زبردستی کی حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بھی بڑے زور وشور کے ساتھ اور بادشاہ سلامت بن کر لندن سے آئے تھے ، بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کا جہاز بھی اسی وقت کریش ہو گیا تھا جب انہوں نے کراچی کی میئر شپ پر قبضہ کیا تھا ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والے یہ سارے لوگ ایک ایک کر کے رسوا ہوں گے اور عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی حکمرانی ضرور قائم ہو گی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج پورا دن پولیس کی جانب سے بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ، لوگوں کو پر امن احتجاج کرنے سے روکا گیا ، لاٹھی چارج اورشیلنگ کی گئی ، پاکستان عوامی تحریک کی خواتین و مرد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ، جے یو آئی کے کارکنوں پر بھی پولیس تشدد اور شیلنگ کی گئی ، سندھ اسمبلی کے چاروں طرف بھاری فورس اور کنٹینرز لگا کر پر امن اور نہتے لوگوں کو روکا گیا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کوئی جنگ جاری ہے ، اس کے باوجود لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل ہیں جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں ، جماعت اسلامی پولیس کی اس فسطائیت ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف جو بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی ۔ بعد ازاںجی ڈی اے ، پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا کہ آج پولیس کی بدترین فسطائیت کے خلاف منگل 27فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد دوپہر سے مسجد خضراء کے قریب جمع ہو نا شروع ہو گئی تھی ، شرکاء میں زبردست جوش و خروش اور مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن اور جعلی نتائج بنانے والوں کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے جن میں انتخابی دہشت گردی نا منظور ، دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور ، جعلی نتائج منسو خ کرو ، الیکشن کمیشن عوام کی توہین بند کرے سمیت دیگر نعرے شامل تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت جعلی نتائج نا منظور مارچ کا آغاز ہو ااور شرکاء نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کی جانب پیدل مارچ کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قائدین نے ایک بڑا بینر اُٹھایا ہوا تھا جس پر ’’عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا نا منظور ‘‘ تحریر تھا ، اس موقع پر نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، جنرل سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، نائب امراء سیف الدین ایڈوکیٹ ، محمد اسحاق خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا...
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوا...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہ...
پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں وزیراعظم سے کہتا ہوںاب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگ...
ملیرشرافی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع ،پولیس کو جائے وقوع سے دھاتی ٹکڑے ملے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب میدان میں ڈرون گر کر تباہ ہوا، جانی نقصان نہیں ہوا کراچی میں ملیر اور گلشن حدید میں بھارتی ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے تاہم ڈرون گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔تفصیلا...
قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چا...
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان او...
6 اور 7کی شب بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے ، ہم اس دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے ،پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنا کر قرآن پاک کو شہید کیا گیا ،جھڑپوں میں پاک فوج کے کسی اہلکار یا فضائیہ کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا پاکستان نے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کا انت...
بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو ...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈ...
پانچ ججز کے اکثریتی فیصلے سے جسٹس جمال مندو خیل اور نعیم افغان نے اختلاف کیا آرمی ایکٹ کی 2 ڈی ون اور ٹو کو اور آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بحال کردیا گیا سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔جسٹ...