... loading ...
گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کے بڑے اضافے کی سمری نگران کابینہ کو پیش کردی گئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری نگران کابینہ کو ایک بار پھر پیش کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران کابینہ کی جانب سے رواں ماہ صارفین کی 12 کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ڈویژن یکم جولائی 2023 سے کیٹیگری کے لحاظ سے گیس کی نئی قیمت فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے 45 فیصد اضافے کی سفارش کی تھی۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا اور قانون کی خلاف ورزی کی کیونکہ اوگرا آرڈیننس 2022 کے تحت وفاقی حکومت ریگولیٹری اتھارٹی کو ریٹیل صارفین کی ہر کیٹیگری کیلئے کم از کم چارجز اور فروخت کی قیمت کے بارے میں 40 دن کے اندر مشورہ دینے کی پابند ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ گیس کے شعبے کے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لیے موسم سرما سے قبل گیس کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر تھا جو سالانہ 350ارب روپے کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گیس کا شعبہ پہلے ہی 2.7 کھرب روپے کے سود سمیت قرضوں کے انبار میں گھرا ہوا ہے۔گیس کے نرخوں میں آخری ترمیم 13 فروری 2023 کو کی گئی تھی جب پی ڈی ایم حکومت نے یکم جنوری 2023 سے صارفین سے 340 ارب روپے وصول کرنے کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 113 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گھریلو صارفین سے آر ایل این جی کی قیمتوں کی مکمل وصولی کیلئے گیس کی اوسط قیمت (واکوگ) پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کو جولائی 2018 سے اپریل 2023 کے دوران گھریلو شعبے میں آر ایل این جی ڈائورژن کے 245 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر نے دونوں گیس کمپنیوں کو24-2023 میں گیس صارفین سے 697.4 ارب روپے کی تخمینہ ریونیو ضروریات (ای آر آر) وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔ ایس این جی پی ایل 358.4 ارب روپے اور ایس ایس جی سی 339 ارب روپے جمع کرنے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ اوگرا کے فیصلے کے مطابق ایس این جی پی ایل کی اوسط مقررہ قیمت میں 50فیصد یا 415.11روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایس ایس جی سی کی اوسط مقررہ قیمت میں 45فیصد یا 417.23روپے کا اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر گیس کی طے شدہ قیمت کا 85 فیصد بنتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...