... loading ...
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو 21اگست کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا کہ ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکم نامہ معطل تصور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں پرویز الہٰی کی ضمانت مسترد کی تھی۔ عدالت میں وکیل علی ظفر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی حق حاصل ہے، ہائیکورٹ سنگل بینچ نے پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دی اور ڈویژن بینچ نے معطل کر دی۔ اس موقع پر جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی اب بھی جیل میں ہیں؟ جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ڈویژن بینچ ایک ہی آرڈر سے تمام کیسز میں ضمانت کیسے معطل کرسکتا ہے؟ وکیل علی ظفر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ایک ایف آئی آر سے نکال کر دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے اور ان کے خلاف 10 سال پہلے کے کیسز کھول کر گرفتاری ڈالی جا رہی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ ٹاپ مشینری کے بیچ کی بات ہے، مل بیٹھ کر معاملات حل کیوں نہیں کرلیتے؟ بہتر نہیں ہے سب اپنا قبلہ درست کرلیں، کیا پرویز الہٰی کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم کیا جاسکتا ہے؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ملزم عدالت کا محبوب بچہ ہوتا ہے، سیاست دان آپس کی لڑائی میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹتے ہیں؟ حکومت ایک ملزم کو بار بار گرفتار کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ ایک دوسرے کے خلاف مقدمے بنانا اچھی روایت نہیں، عدالتوں کو ان لڑائیوں میں ملوث نہ کریں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت کیسے ضمانت معطل کرانے کے لیے درخواست کرسکتی ہے؟ پہلے مطمئن کریں کہ پنجاب حکومت کی اپیل کیسے قابل سماعت ہے؟عدالت آئین کے خلاف کیسے جاسکتی ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ درخواست گزار نے کوئی غیر قانونی مطالبہ نہیں کیا، عدالت سمجھنے سے قاصر ہے کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ آپ جینوین کیس میں سزا دیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، کیا متعدد مقدمات درج کرنے کا سوموٹو اختیار صرف آپ کے پاس ہے اور عدالت کے پاس نہیں؟ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پرویز الہٰی کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ہائیکورٹ سوموٹو کا حق استعمال کر کے حکم نہیں دے سکتی،21 اگست کو ہائیکورٹ میں کیس قابل سماعت ہونے اور فیصلے کے خلاف درخواست پر ڈویژن بینچ میں سماعت ہے۔ اس موقع پر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اختیار سے تجاوز کر کے پنجاب حکومت کی درخواست کیسے منظور کی؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ موجودہ کیس شخصی آزادی سے متعلق ہے جس کی ضمانت آئین دیتا ہے، ایک منٹ کے لیے بھی شخصی آزادی معطل ہو تو یہ آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...