... loading ...
سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔ نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کے بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔ اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہوگی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا، منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔ذرائع ن...
نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کرلی۔ دوسری جانب اے ٹی سی ججز کی میٹنگ سات نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں جج...
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی۔ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ...
سپریم کورٹ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا۔28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کا بنچز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا، سپریم کورٹ کے 8 بنچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے ۔سپریم...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کی وجہ پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز کو قرار دیا۔زین قریشی نے لکھا کہ ...
سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ خط لکھ کر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات بتادیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکارکیا، جسٹس منصور ...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں ترمیم آنے پر مزاحمت کرنے کااعلان کر دیا، 27ویں ترمیم آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ اتنا آسان نہیں ہے،عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں،چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد کو شہید کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس...
محکمہ سیکیورٹی واٹرکارپوریشن نے حب کینال کے اطراف میں گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے گئے چار تالابوں کومسمار کردیا۔ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق محکمہ سیکیورٹی واٹر کارپوریشن نے رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حب کینال کے اطراف گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے ...
کراچی میں رواں سال مئی سے ستمبر تک چکن گونیا کے نو سو چھپن مشتبہ کیسز سامنے آئے۔۔۔ محکمہ صحت سندھ نے چکن گونیا کیسز کے اعداد شمار جاری کردیئے۔۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثر کیسز میں سے سات سو تیرہ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔۔ ایک سو باہتر افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی۔۔۔ طبی ما...
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں...