... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، جو ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے ،عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم ایک سیاسی حقیقت ہے، آج الیکشن کرائیں تو پی ڈی ایم ایک تگڑی اپوزیشن بنے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت تمام لوگ کر چکے ہیں، اس دن لوگوں کی جانیں گئیں، لوگ زخمی ہوئے، سرکاری و نجی املاک تباہ ہوئیں، نومئی کو خطرناک یہ بات تھی کہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت مرتبہ کہہ چکے ہیں اگر پاکستان کی طاقتور فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی ان ممالک جیسا ہوتا جہاں حالات خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے تھے کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات کے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، واقعہ میں ملوث لوگوں پر سخت ایکشن ہونا چاہیے لیکن بے گناہوں کو جلد سے جلد چھوڑنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذاتی طور پر اس لیے زیادہ تشویشناک تھے کہ میری تین نسلوں کا فوج سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی محاذ ایسا نہیں جہاں میرے گھر کے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ میں تقسیم ہے، عدلیہ فیصلے کرتی ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہوگا، کتنی خطرناک صورتحال ہے کہ اس کے فیصلے عمل درآمد نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے اسٹیک ہولڈر فوج جبکہ تیسرے اسٹیک ہولڈر پاکستان تحریک انصاف ہے جو اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چوتھا اسٹیک ہولڈر پی ڈی ایم ہیں، لیکن ان کی سیاست کا بیڑہ غرق ہوگیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اس ملک کا پانچواں اور سب سے اہم اسٹیک ہولڈر عوام ہیں جن کی زندگی مشکل میں ہے اور ہر پاکستانی تکلیف میں ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ 1971 میں بنگلادیش بننے کے بعد وہ صورتحال نہیں تھی جو اس وقت موجود ہیں۔ اس وقت کوئی اچھی صورتحال میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی لیڈرشپ کی ذمہ داری ہے کہ ملک و قوم کو اس بحران سے نکالیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ان سب میں اچھی چیز یہ ہے کہ چیف جسٹس بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کرکے راستہ نکالیں، اس میں تحریک انصاف کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اسد عمر نے کہا کہ میرے لیے اب ذاتی طور پر ممکن نہیں ہے کہ میں قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، اس لیے میں پارٹی میں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں اور کور کمیٹی کے ممبر کی رکنیت بھی چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہماری سیاسی حریف ہے لیکن یہ ایک سیاسی حقیت ہے، آج الیکشن کرائیں تو بلوچستان اور سندھ میں پی ڈی ایم کی حکومت بنے گی ، آج الیکشن ہوں تو پی ڈی ایم ایک تگڑی اپوزیشن بنے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے جو اعلان کیا ہے یہ میرا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...