... loading ...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسلام یونائیٹڈ نے 19.3اوور میں 8 وکٹوں پرہدف پورا کر لیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بالرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کسی ڈرانے خواب سے کم نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں ول اسمیڈ پویلین لوٹ گئے۔ابھی گلیڈی ایٹرز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ آٹھ کے مجموعے پر یاسر خان صرف 5 رنز بنانے کے بعد فضل الحق کی دوسری وکٹ بن گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی مشکلات کا سلسلہ جاری رہا اور وہ اس اننگز میں بھی ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ اگلے ہی اوور میں فہیم نے افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا۔چھٹے اوور میں 17 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد افغانستان سے آئے نجیب اللہ زدران اور محمد نواز نے میدان سنبھالا اور مشکل وقت میں ذمے دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے محض 64 گیندوں میں 104 رنز کی شراکت قائم کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ نجیب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ محمد نواز نے بھی ففٹی اسکور کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔نواز کے آئوٹ ہونے کے بعد عمر اکمل کی میدان میں آمد ہوئی جنہوں نے آتے ہی چھکا لگا کر اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کر دیا۔ نجیب 34 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رومان رئیس کی وکٹ بنے لیکن ان کے آٹ ہونے کے بعد عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔عمر اکمل نے صرف 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں سے سجی 43 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور فضل الحق فاروقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز ایل بی ڈبلیو ہو گئے تاہم کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 63 رنز کی برقرفتار اننگز کھیلی۔ایک موقع پر اسلام آباد کے 6 کھلاڑی 111 ر نز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 169 کے مجموعے پر اعظم خان 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن فہیم اشرف نے 3 گیندوں پہلے ہی ہدف پورا کر دیا اور وہ 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمید آصف نے 3، محمدنواز نے 2 جبکہ نسیم شاہ، نوین الحق اور افتخاراحمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فضل حق فاروقی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...