... loading ...
لاہور ہا ئی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گورنر پنجاب انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے9 فروری تک مہلت دے دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ فریقین سماعت سے قبل جواب جمع کرائیں اور کاپی درخواست گزار کوبھی فراہم کریں۔عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آپ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، الیکشن ہونے ہیں کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔ لاہورہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہ کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسدعمر، شبلی فراز، سینیٹر اعظم خا ن سواتی، میاں اسلم اقبال اور سبطین خان عدالت میں پیش۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ 90 روز پورے ہونے میں ابھی کافی وقت ہے۔ اس پر جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ آپ تاریخ تو دیں کہ الیکشن کب کرائیں گے، یہ آئینی عدالت ہے، ہم تو وہ بات کررہے ہیں جو آئین میں درج ہے۔ اس پر وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہونگے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے و کیل سے استفسار کیا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے، اس سے پہلے بھی معاشی صورت حال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کے اس حوالے سے متعدد فیصلے ہیں ۔ وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں۔ جسٹس جواد حسن نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کرائیں گے الیکشن۔ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں، گزشتہ روز اس حوالے سے نئی پیش رفت ہوئی ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر سینٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ گورنر نے پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے الیکشن ہونے ہیں کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ گورنر کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا۔ اس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ مجھے آج ہی کیس کی فائل ملی ہے۔ اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے، ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے وقت معاشی صورتحال کا خیال ذہن میں نہیں آیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...