... loading ...
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2 اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے، اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کل 124 ارکان کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق (ق) لیگ کے اراکین چودھری مونس الہٰی اور چودھری حسین الہٰی کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔ جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں ریاض فتیانہ ، سردار طارق حسین ، محمد یعقوب شیخ ، پرنس نواز،مرتضی اقبال ،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چودھری، لال چند، جواد حسین، نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم ، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید، غزالہ سیفی اورطارق صادق شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 8 روزکے اندر 113 استعفی منظور کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 17 اور 20 جنوری کو تحریک انصاف کے 69 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کا استعفی منظور کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مزید استعفوں کی منظوری کے بعد منحرف گروپ کو پارلیمان کے اندر کوئی خطرہ باقی نہیں رہا ہے نگران حکومت کی تشکیل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت اور شراکت کے خواب کو اسپیکرقومی اسمبلی نے چکنا چورکر دیا ہے۔ تحریک انصاف کواستغفے واپس لینے کے بجائے دینے پڑ گئے ہیں۔ 43 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استغفوں کی منظوری کی سمری چیف الیکشن کمشنز ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کو بھجوا دی گئی جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن مذکورہ اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 43 اراکین کے استغفے ہفتہ 21 جنوری کو منظور کر لیے تھے۔ پیر کو ان استغفوں کی منظوری کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا تاہم ملک گیربجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن اور پارلیمنٹ بلڈنگ میں آتشزدگی کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے جمعہ کے روزجب 35 اراکین اسمبلی کے استغفوں کی جس سمری کی منظوری دی تھی اس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کے باقی رہ جانے والے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استغفوں کی منظوری کا پراسیس جلد شروع اور مکمل کیا جائے جس پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے ہفتہ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استغفوں کی سمری منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے مذکورہ 43 اراکین قومی اسمبلی کے استغفے منظورکر لیے تھے اور اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مذکورہ 43 اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ان پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استغفے منظور نہیں کیے ہیں جنہوں نے تحریری طور پر اسپیکر کو چھٹی کے درخواستیں دی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلی مرتبہ 11 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے اس کے بعد 35ارکان کے استعفے منظور کیے گئے جس کے بعد مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔ اب تک اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کل 124 ارکان کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...