... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، وہ پیر کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔ اتوار کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں کمیشن سیکریٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے ارکان کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا اکرام اللہ خان، ممبر سندھ نثار درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوی ارر ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن سمیت 15 افسران کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین نے بریفنگ دی، ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن منظور اختر، ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ، ڈی جی لا محمد ارشد کو بھی مشاورتی اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ اجلاس سے قبل متعلقہ شعبوں کے ڈی جیز اور ایڈیشنل ڈی جیز کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، اجلاس میں آئینی اور قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے صحافی محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا، محسن رضا نقوی کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق محسن رضا نقوی کی تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کیلئے گورنر بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر نے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 2018 3 کے تحت صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تعیناتی سے انتخابات کی شفافیت ختم ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو نگران وزیراعلی تعینات کرکے الیکشن کمیشن نے اپنی جانبداری کا اظہار کھل کر کر دیا۔ اس تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، اس کو کورٹ میں چیلنج کریں گے، انتخابات سے پہلے دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیر اعلی کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس صرف اتوار کا دن تھا کیونکہ آئین کے آرٹیکل اے-224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت ختم ہو رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے وضاحت دی تھی کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ایک روز پہلے اجلاس منعقد نہیں کرسکا کیونکہ اسے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے باضابطہ طور پر 4 نامزد افراد کے نام ہفتہ کو ہی موصول ہوئے تھے۔ عہدیدار الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن یقینا اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔ یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے اتحادی چودھری پرویز الہٰی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے نامزد کردہ افراد میں سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی متنازع شخص کو منتخب کیا گیا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں نگراں وزیر اعلی کے تقرر کا معاملہ گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد امیدواروں پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل تناؤ اور عدم اتفاق کے سبب غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ آئین کے آرٹیکل اے-224 کے مطابق کمیٹی کے پاس 4 میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے 3 روز کا وقت ہوتا ہے تاہم پینل کی تشکیل کے نوٹی فکیشن میں تاخیر کے باعث کمیٹی کے پاس ناموں پر غور کرنے کے لیے صرف ایک دن رہ گیا۔ اس سے قبل نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دوطرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے اجلاس میں نگراں وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کیا تھا۔ چودھری پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے تھے جبکہ حمزہ شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے محسن نقوی اور احد چیمہ کے ناموں کی توثیق کی تھی۔
اپنے تمام ایم پی ایز کو ہر شہر میں احتجاج کی ہدایت کرتا ہوں، ہمارا رویہ آنے والے منگل کو مزید سخت ہوگا، پورا پاکستان دیکھے گا پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے،وزیراعلیٰ پولیس نے اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کو روکنے کیلئے فائرنگ کی،وقت نے ثابت کر دیا سائفر معامل...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دیں مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلم...
نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاستدان، بیوروکریٹ شامل ہیں شوبز کی بیشتر شخصیات کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کرلیے گئے ہیں ،ذرائع قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای ا...
متحدہ قومی موومنٹ قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ذرائع آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی،کراچی پیکیج اور کے فور پر گفتگو کی، اندرونی کہانی سامنے آگئیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ...
پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں بلوچستان میں امن و استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ و...
انکوائری کے دوران عدالت میںپیشی کے وقت پنکی کو موبائل فون دینے کا انکشاف سیکیورٹی میں کئی خامیاں سامنے آئیں ، ملزمہ کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئیں،رپورٹ کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پہلی پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دیئے جانے کے معاملے پر کراچی پ...
نظم و ضبط، قیادت اور پیشہ ورانہ تربیت کی درخشاں روایات کا امین ہے،شہباز شریف ایران، امریکا جنگ نے خطے کو غیریقینی صورتحال، معاشی چیلنجز سے دوچار کر دیا،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے، جو ہماری خودمختاری کے نگہبان ہیں۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئ...
سکیورٹی فورسز کا خورج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع شیوا میں کامیاب کارروائی انڈین ا سپانسرڈشرپسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 22 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئ...
امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...
عالمی حالات کو جواز بناکر مہنگائی، عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا، سیاستدانوں کی کمپرومائز پالیسیوں نے جمہوریت کو کمزور کیا،22 مئی کو ملکگیرمہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروعہوگی حکمران امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں،ملک میں باغیانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے،مسلح گروہ فوجی...
تفتیشی افسر پر تشدد، دھمکیوں اور زبردستی مخصوص افراد کے نام لینے کیلئے دبائو ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے میڈیا نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی ،صحافیوں کو دھکیل کر ملزمہ کے قریب آنے سے روکنے کی کوشش منشیات اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے...
فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل، غزہ کو امداد پہنچانے کا ایک پرامن مشن ہے اسرائیلی فورسز نے گرفتارکرلیا،وطن واپس لانا پاکستان کی ذمے داری ہے،سعدایدھی غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائ...