... loading ...
جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں برازیلین فٹبالر ڈینی ایلوس کو اسپین کے شہر بارسلونا میں حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹیلونیا پولیس فورس کے ترجمان نے کہا کہ 39 سالہ دفاعی کھلاڑی کو بارسلونا پولیس اسٹیشن میں طلب کیے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ عدالت نے فٹبالر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ کیٹیلن پولیس نے کہا کہ انہیں 2 جنوری کو ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ ڈینی ایلوس نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب بارسلونا کے نائٹ کلب میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈینی ایلوس نے مبینہ طور پر خاتون کی اجازت کے بغیر ان کے ساتھ نازیبا حرکت کی اور پھر باتھ روم تک ان کا پیچھا کیا جس پر خاتون نے کلب کے سیکیورٹی اسٹاف کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ ڈینی ایلوس نے تصدیق کی کہ وہ اس رات کلب میں موجود تھے البتہ انہیں کسی بھی قسم کی نازیبا حرکت کی رپورٹس کو مسترد کردیا اور رواں ماہ کے اوائل میں ایک ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ خاتون کو کبھی دیکھا ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں کلب میں موجود تھا جہاں ہر کوئی لطف اندوز ہو رہا تھا، سب جانتے ہیں کہ مجھے ڈانس کرنا پسند ہے، وہ وقت بہت اچھا گزرا لیکن میں نے کس کو بھی پریشان نہیں کیا۔ فٹبالر کی اہلیہ جوانا سانز نے 9 جنوری کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر باہر گئے تھے، انہوں نے وہاں ڈانس کیا اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے لیکن کچھ بھی غلط نہیں کیا کیونکہ میں جانتی ہوں کہ وہ ایک معزز شخص ہیں۔ ڈینی ایلوس اس سال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی برازیلین ٹیم کے رکن اور عالمی کپ میں شرکت کرنے والے سب سے زائد العمر کھلاڑی تھے۔ اپنے کامیاب کیریئر کے دوران انہوں نے 408 میچوں میں بارسلونا کی نمائندگی کی اور چھ لا لیگا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ تین مرتبہ چئیمپیئنز لیگ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ڈینی ایلوس 2017 میں یوونٹس چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بن گئے تھے اور وہاں انہوں نے دو سال گزارے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...