... loading ...
دسمبر کے دوران قومی خزانے کو لگنے والے دھچکے اور اس پر قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پڑنے والے بڑے بوجھ کے باعث حکومت نے 2023 کے ابتدائی 3 مہینوں میں مارکیٹ ٹریڑری بلز کے ذریعے 40 کھرب 80 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نئے سال کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آکشن ٹارگٹ کیلنڈر کے مطابق مرکزی بینک 3 جنوری یعنی کل سے مجموعی طور پر 7 آکشن کا انعقاد کرے گا، خصوصی آکشن کا مقصد 300 ارب روپے حاصل کرنا ہے اگرچہ رواں ہفتے کے دوران کوئی قرضہ میچور نہیں ہو رہا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہفتے کے روز دسمبر کے ماہانہ ہدف کے مقابلے میں تقریباً 225 ارب روپے کے محصولات کی کمی رپورٹ کی۔ فنڈز 3، 6 اور 12 ماہ کے مختلف دورانیے کے مارکیٹ ٹریڑری بلز کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ حکومت عام طور پر ٹیکس وصولی میں کمی کو پورا کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً خود مختار انشورنس دیتے ہوئے مارکیٹ (کمرشل بینکوں) سے فنڈز حاصل کرتی ہے، 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ادائیگی کیلئے 40 کھرب 45 ارب روپے مالیت کا سرکاری قرضہ میچور ہو رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے کیلنڈر کے مطابق وہ جنوری میں 3 آکشن کا انعقاد کرے گا جن کا ہدف 10 کھرب 27 ارب روپے کے میچور ہونے والے قرض کے مقابلے میں تقریباً 10 کھرب 60 ارب روپے حاصل کرنا ہے، 3 جنوری کو 300 ارب روپے کے لیے ہونے والی میں پہلی آکشن کے بعد، 11 جنوری اور 25 جنوری کو 650 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے بھی آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے بعد فروری اور مارچ میں دو مزید آکشن ہوں گی جن کا ہدف بالترتیب 11 کھرب اور 21 کھرب جمع کرنا ہے، فروری میں میچور ہونے والا قرضہ 10 کھرب 137 ارب روپے اور مارچ میں 20 کھرب 5 ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک کے کیلنڈر کے مطابق چوتھی نیلامی 8 فروری کو 800 ارب روپے کے حصول کے لیے ہوگی، اس کے بعد 22 فروری کو 300 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے ایک اور آکشن ہوگی۔ مارکیٹ ٹریڑری بلز پر شرح سود گزشتہ کئی مہینوں سے بڑھ رہی ہے اور 17 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اگرچہ بینکوں کو عام طور پر سرکاری کاغذات پر محفوظ منافع ملتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر بڑھتی لاگت، گرتی صنعتی پیداوار اور سست معاشی سرگرمیوں کے درمیان فنانسنگ حاصل کرنے میں ناکام ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...