... loading ...
پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں آٹا عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام طور پر روٹی اور نان بنانے کے لیے استعمال ہونے والے سادہ اور فائن آٹے کی قیمتیں بھی بالترتیب 1750 روپے (فی 15 کلو تھیلا) اور 9500 روپے (فی 80 کلو تھیلا) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے چکی کے آٹے کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے روک دیا ہے اور کہا کہ چونکہ وہ چکیوں کو گندم کا کوئی کوٹہ نہیں دے رہے، اس لیے وہ انہیں سستے نرخوں پر آٹا فروخت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چکی کے آٹے کے نرخ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں، کچھ دن پہلے اس کی قیمت 105 روپے فی کلو تھی اور اب لاہور میں 130 روپے تک پہنچ گئی ہے، پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں چکی آٹے کی قیمت کم و بیش یکساں ہے، یہ امر اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت کو غریب آدمی کو ہونے والا درد محسوس نہیں ہوتا۔ دوسری جانب ایک اور صارف کے مطابق تندور مالکان بھی سادہ اور فائن آٹے کے نرخ میں اضافے کے بہانے اپنے تئیں روٹی اور نان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر تندور مالکان روٹی(100 گرام) اور نان (120 گرام) کی بالترتیب 14 اور 22 روپے کے سرکاری نرخوں کے بجائے اسے 15 اور 25 روپے میں فروخت کر رہے ہیں لیکن چونکہ مستقل بنیادوں پر کسی بھی قسم کی جانچ نہ ہونے کی وجہ سے وہ غریب لوگوں کو لوٹتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف سیاسی جماعتیں عام لوگوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کر کے صرف آپس میں جھگڑ رہی ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ میں وزیر اعلیٰ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ یہ غریب لوگوں کی بڑی مدد ہو گی۔ لاہور چکی آٹا ایسوسی ایشن کے نمائندے محمد عبدالرحیم کے مطابق گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے 40 کلو گندم کا ریٹ 3500 سے 3600 روپے کے درمیان تھا لیکن اب یہ 4300 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے چکی مالکان آٹے کی قیمت 130 روپے فی کلو تک بڑھانے پر مجبور ہو گئے۔ عبدالرحیم نے کہا کہ چونکہ چکی مالکان اوپن مارکیٹ سے گندم خریدتے ہیں اس لیے وہ سستے داموں آٹا فروخت نہیں کر سکتے، ہم ایسی صورتحال کو دیکھ کر واقعی الجھن کا شکار ہیں کیونکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ لاہور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی سادہ اور فائن آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر آئندہ دو روز میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، آٹے کی قیمت 1450 روپے فی 15 کلو تھیلے سے 1750 روپے اور 80 کلوگرام تھیلے کی قیمت 8600 روپے سے 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...