... loading ...
اسٹیٹ بینک نے حکومت کی جانب سے ستمبر میں لئے گئے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق حکومت نے ایک ماہ میں 49 ہزار 399 ارب روپے کا قرض لے لیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں مجموعی طور پر 49 ہزار 399ارب روپے کا قرضہ لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے، حکومت نے اگست میں 49 ہزار 617 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا۔سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر2021 کے مقابلے میں یہ قرض 22.7 فیصد زیادہ ہے، پچھلے سال ستمبر میں حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے کی مجموعی مالیت 40 ہزار 269 ارب روپے تھی۔حکومت کی جانب سے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لئے اندرونی اور بیرونی ذرائع سے قرض لیا جاتا ہے، خسارہ بڑھنے کی وجہ سے حکومت کی قرض گیری بھی بڑھ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں اندرونی ذرائع (بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں)سے 31 ہزار 402 ارب روپے کا قرض لیا جو اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہے لیکن گزشتہ سال ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو اندرونی ذرائع سے حاصل قرض میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح بیرون ملک سے ستمبر کے دوران 17 ہزار 997 ارب روپے کا قرض لیا گیا ہے جو اگست کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے، اگست میں بیرونی ذرائع سے 17 ہزار 419 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا جب کہ ستمبر 2021 میں بیرونی ذرائع سے حاصل قرض 30.2 فیصد زیادہ ہے پچھلے سال ستمبر میں 13 ہزار 825 ارب روپے کا قرض لیا گیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے بھی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوا اس کے علاوہ سیلاب کے نقصانات اور بجٹ خسارہ میں اضافے نے بھی حکومت کی قرض گیری کا بوجھ بڑھا دیا ہے تاہم اس سے پچھلے ماہ اگست کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت میں کمی آئی ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اکتوبر کے اعدادوشمار سامنے آئیں گے تو وہ بھی نسبتا کم ہوں گے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...