... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینلز بند کرنے کے اختیار سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل خارج کر دی۔ جمعرات کو ٹی وی چینلز بند کرنے سے متعلق چیئرمین کے اختیار کے معاملے پر پیمرا اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل احمد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا اتھارٹی کے اختیارات کو علیحدہ پڑھنا ہوگا۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اختیار تو دیا جا سکتا ہے لیکن کسی قاعدے کے تحت۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ کیا اتھارٹی کسی گریڈ 3 کے ملازم کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کا اختیار دے سکتی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اختیارات دینے کے حوالے سے کوئی قواعد نہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 20 سال سے ابھی تک پیمرا نے رولز نہیں بنائے۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ آئے ہوئے ایک سال ہو گیا، اب بھی رولز نہیں بنے۔ پیمرا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے فیصلے بھی اتھارٹی ہی میں جاتے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ممکن ہے اتھارٹی کا اجلاس 6 ماہ ہو ہی نہ۔ پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پیمرا نے ایک ماہ میں 4 مرتبہ چینلز کو بند کیا۔ 10 دن کے لیے چینل کو بند کردیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ رولز بنانا لازم ہیں، اب رولز کس کو اختیار دیتے ہیں وہ الگ بات ہے۔ سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق پیمرا کے اختیار معطلی کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے پیمرا کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے خلاف اپیل میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں سندھ ہائیکورٹ کا پیمرا کو لائسنس معطلی کے رولز بنانے کا حکم برقرارہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند کرنے کے اختیار کو پی بی اے نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے پیمرا کو چینل معطل یا بند کرنے کے اختیار کے قواعد بنانے کا حکم دیا تھا۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...