وجود

... loading ...

وجود
وجود

دنیا کولڑائی کا اکھاڑہ بنانے کی کوشش

بدھ 09 نومبر 2022 دنیا کولڑائی کا اکھاڑہ بنانے کی کوشش

دنیا مسائل کے گرداب میں دھنستی جارہی ہے مگر ادراک کے باجودعالمی طاقتیں حل کرنے سے گریزاں ہیں جس کے نتیجے میں سماجی بہبود کے کاموں سے توجہ ہٹ کر ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے اور خریدنے مرکوزہوچکی ہے یہ رجحان کسی مزید بڑی جنگ کے خدشے کو قوی تر کرنے لگا ہے اسی رجحان کے پیشِ نظر واراشپغل جرمن اخبار کو دیے ایک انٹرویومیں معروف ماہرِ معاشیات نوریل روبینی نے اقوم ِ عالم کی توجہ تاریخ دان نیال فرگوسن کے اُس دعوے کی طرف دلائی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہو گی کہ دنیا کو 1970جیسے معاشی بحران کا سامنا ہو اور وہ 1940کی دہائی جیسی تباہ کُن جنگ سے محفوظ رہے لیکن دنیا کو لڑائی کا کھاڑہ بنانے کی کاوشیں ثمرآور ہونے لگیں جس کی بناپر حالات بڑے ٹکرائو جیسے بننے لگے ہیں مگرنہ صرف بڑی طاقتیں لاپرواہ اور بے نیاز ہیں بلکہ اُن کا طرزِعمل جلتی پر تیل ڈالنے جیساہے یہ رویہ امن کے امکانات کمزور کررہا ہے یہ خیال بھی بڑی حد تک درت ہے کہ بڑی معاشی اور دفاعی طاقتیں جتنی توجہ ٹکرائو جیسی فضا بنانے پر دیتی ہیں اُس کا نصف بھی امن قائم کرنے پردیں تو امن کا خواب پورا ہو سکتاہے مگر اکثر اوقات امن کی کوششوں کا حصہ بننے سے گریز کیاجاتا ہے یہ طرزِ عمل کسی بڑی جنگ کے آثار بڑھانے کا سبب ہے۔
نوریل روبینی نے2008 اور2009 کے مالیاتی بحران کی بھی قبل ازوقت ہی پیش گوئی کردی تھی یہ پیش گوئی پوری ہونے سے انھیں مقبولیت ملی بلکہ وال اسٹریٹ جیسے اخبار نے اُن کے لیے ڈاکٹر ڈوم نام مختص کردیا دنیابھر میں نوریل روبینی کی پیش گوئیاں تو سنجیدہ لی جاتی ہیں مگر بڑی عالمی طاقتوں کے رویے سے ایسی سنجیدگی کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی اب جبکہ روس و یوکرین جنگ معاشی اور دفاعی میدانوں سے آگے خلا تک چلی گئی ہے اور وسائل وتجارت کے ساتھ ٹیکنالوجی سمیت سوشل میڈیا تک میں دنیاکی تقسیم واضح ہے عالمی طاقتیںاِس تقسیم کی خلیج کو کم کرنے پر توجہ دینے سے پہلو تہی کررہی ہیں حالانکہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اور کسی ایک حصے میں چھڑنے والی جنگ یا معاشی بدحالی کے اثرات سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے پھربھی دنیا کو لڑائی کا اکھاڑہ بنانے کی کوشش ناقابلِ فہم ہے سیاسی حل کے زریعے شام میں جاری لڑائی سے بچناممکن تھا لیکن ایسی کوئی سرگرمی سے دانستہ گریز کیا گیا اور لڑنے والے گروپوں کو ہتھیاریوں سے مسلح کیا گیاجس سے ایک ایسی بڑی ہجرت نے جنم لیاجو مغربی ممالک کے لیے آج بھی پریشان کُن ہے یوکرین جنگ سے بھی محفوظ رہنا بہت آسان تھا مگر امریکہ اور مغربی ممالک نے جان بوجھ کر روس کو حملے کا بہانہ فراہم کیا تاکہ ہمیشہ کے لیے سبق سکھایا جا سکے مگر روس کوتو سبق ملا ہے یا نہیں لیکن نئی شروع ہونے والی مہاجرت مغربی ممالک کے وسائل نگلتی جا رہی ہے اور اِس کے نتیجے میں گیس ،تیل ،خوراک،مہنگائی اور تجارت جیسے مختلف نوعیت کے مسائل جڑیں پکڑرہے ہیں غریب ممالک کی بات کیا کریں فرانس ا وربرطانیہ جیسے معاشی طور پر مضبوط اور آسودہ حال ممالک میں بھی مہنگائی سے بلبلاتی عوام احتجاجی مظاہرے کرنے لگی ہے اِس عوامی اضطراب کو کم کرنے کے لیے برطانیہ اپنے فوڈ بینکوں سے ایسے کوپن کا اجرا کرانے پر مجبورہے جن سے کم آمدن والے لوگ تین دنوں کے لیے ضرورت کی اشیا لے سکتے ہیں مگر یہ ایک محدود بندوبست ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے دنیا کو لڑائی کا اکھاڑہ بنانے کی حوصلہ شکنی ہو ۔
روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کو گیس فراہم کرنے والی نارڈ اسٹریم پائپ لائنزکو دھماکوں سے اُڑانے کاکام برطانوی ہدایات و تعاون کی بناپرہی ممکن ہوا ہے بظاہر ایسی کسی نوعیت کی کاروائی کے الزام کی جواب میں تردید کی جاتی ہے مگر دونوں ممالک میں جاری آویزش کے تناظر میںایسے کسی امکان کو مکمل طور پر رَد کرنا ممکن نہیں کیونکہ جو صرف روس کو سبق سکھانے کے لیے یوکرینی عوام کو جنگ کی دلدل میں دھکیل کر انسانی زندگیوں سے کھیل سکتے ہیں اُن کی طرف سے روسی معیشت کو نقصان سے دوچار کرنے کااقدام بعید ازقیاس نہیں ماسکو کی طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانوی سفیر کو بلا کر کریمیا میں روسی بیڑے بلیک سی فلیٹ پر حملے میں برطانیہ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کیے جائیں گے بعد میں یہ شواہد عوام کے لیے شائع بھی کیے جائیں گے روس دعویُ کرتا ہے کہ برطانوی فوجی دستوں نے کریمیا میں روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملے میں کیف حکومت کی مددکی ہے غیر مستند ہی سہی اب تو پینٹاگون سے وابستہ زرائع کی طرف سے بھی اعتراف سامنے آچکا ہے کہ امریکی فوجی بھی جنگ زدہ علاقے یوکرین کی سرزمین پر موجود ہیںظاہر ہے یہ موجودگی کسی تفریحی پروگرام کا حصہ توہرگزنہیں ہو سکتی بلکہ میدانِ جنگ میں روس کے دانت کھٹے کرنے کے لیے یوکرینی کاروائیوں کو مضبوط اور موثر بنانے کے لیے رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا حصہ ہوگی لڑائی ختم کرنے کی بجائے فروغ دینے کی ایسی کوششوں سے ہی دراصل عالمی امن خطرے میں ہے جو تیسری جنگ کے امکانات کوتقویت دیتا ہے۔
ہوناتو یہ چاہیے تھا کہ سوویت یونین منہدم ہونے سے امریکادنیا کی واحد سپر طاقت کے طورپر امن کو لاحق خطرات کم کرنے کی کوشش کرتا اورجنگوں کا امکان بننے والے تنازعات کو حل کیا جاتا لیکن دستیاب موقع ضائع کر دیا گیا بلکہ عمداََ ایسی کوششیں کی گئیں کہ اقوامِ عالم آپس میں ٹکراجائیں پہلے سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجود تاریخی رقابت کو ہوا دی گئی اب اسرائیل و ایران تصادم کی حوصلہ افزائی جاری ہے علاوہ ازیں امن کوششوں کی بجائے چین کے تائیوان پر حملے کا انتظارکیاجارہاہے یہ دنیا کے امن ،انصاف اور ترقی کے عمل کو سبوتاژکرنے کاایسا سوچا سمجھا منصوبہ ہے جو کسی بڑے ٹکرائو کا باعث بن سکتا ہے کشمیر تنازع بھی پاک بھارت جوہری ممالک کے درمیان ایک وسیع جنگ یا محدود ٹکرائو کے خدشات کی طرف اشارہ کرتاہے جنوبی اور شمالی کوریا میں سخت تنائو کسی سے پوشیدہ نہیں اب تو شمالی کوریا الزام عائد کرتا ہے کہ جوہری حملے کے منصوبے کو امریکہ نے حتمی شکل دیدی ہے یہ حالات دنیا کو خوف کے حوالے کرنے کے مترادف ہے یہ سنگین خطرات امن ،انصاف اور ترقی کے علاوہ انسانی بقا کے لیے بھی کسی طورسود مندنہیں نائن الیون واقعات کی آڑ میں افغانستان اور عراق کو تاراج کردیا گیا سچ یہ ہے کہ انھی حملوں سے ہر طاقتور ملک کو اپنی عدالت لگا کر اپنی مرضی کے مطابق انصاف کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی اوردنیا لڑائی کا اکھاڑہ بنتی جارہی ہے مہنگائی اور بدامنی بڑھتی دیکھ کر بھی طاقتوراقوام وسائل کا بڑا حصہ حقیقی مسائل پر صرف کرنے کی طرف متوجہ ہوئی ہیں بظاہر ایسے کوئی اشارے نہیں ملتے بلکہ آج بھی تمام امیر و غریب ریاستیں ہتھیاروں کی تیاری اور خرید کے لیے اضافی رقوم مختص کرنے کی روش پر گامزن ہیں ایسے اقدامات تیسری جنگ کے امکان کی راہ ہموار کرتے ہیں جب تک طاقتور اور کمزور ممالک کے مابین برابری کی بنیا پر تعلقات استوار نہیں ہوتے اوراپنی آزادی وخود مختاری کے معاملے پر طاقتور ممالک جس طرح حساس اور پُرعزم ہیں اسی طرح کمزور ممالک کی آزادی وخودمختاری کا احترام نہیں کرتے تب تک انصاف،ترقی اور امن کی منزل حاصل ہونا محال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو وجود جمعه 26 اپریل 2024
اسکی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو

کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ وجود جمعه 26 اپریل 2024
کشمیری قیادت کا آرٹیکل370 کی بحالی کا مطالبہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر