... loading ...
سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کی جانب سے اگست میں منتخب کیے گئے تقریباً 350 اعلیٰ بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر قانونی سوالات کے باعث غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں قائم سینٹرل سلیکشن بورڈ کو قانون کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ سول سروس کے افسران کو سال میں 2 مرتبہ بی پی ایس گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں اور گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے سکے۔سینٹرل سلیکشن بورڈ کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے ڈومیسائل رکھنے والے 4 دیگر وفاقی سیکرٹریز اور 4 صوبائی چیف سیکریٹریز پر مشتمل ہے، اس میں پارلیمنٹ کے 2 ارکان شامل ہوتے ہیں جن میں ایک رکن کا تعلق سینیٹ اور ایک کا قومی اسمبلی سے ہوتا ہے۔ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں سینٹرل سلیکشن بورڈ کے متعدد اجلاس ہوئے جہاں مختلف محکموں کے تقریباً 350 سرکاری ملازمین کی ترقیوں کی سفارش کی گئی تاہم تاحال بورڈ کی سفارشات کو وزیراعظم نے منظور نہیں کیا جس کے باعث ان ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جا سکے جبکہ ان تمام سفارشات اور متعلقہ قانونی معاملات پر وزیراعظم کے دفتر میں جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترقیوں کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کمزور قانونی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ اس عمل کے دوران سول سروس پروموشنز کے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ترقیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے مختلف فیڈرل پبلک سروس کمیشن چیئرپرسنز اور سیکرٹریز پروموشن کے اس قانون کو نظر انداز کر رہے ہیں جس میں صرف میرٹ پر بی پی ایس 19 اور اس سے اوپر کی پوسٹوں پر ترقیوں کا اختیار دیا گیا ہے، اس کے بجائے وہ مبینہ طور پر ادارہ جاتی میرٹ کے بجائے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی صوابدید پر افسران کو ترقی دینے کے غیر قانونی عمل کی پیروی کر رہے ہیں۔ حکام نے وضاحت کی کہ حکومت نے 25 جولائی 1998 کو ایک قانونی ریگولیٹری آرڈر کے ذریعے 1973 کے سول سرونٹ (تقرری، پروموشن اور ٹرانسفر) رولز میں ترمیم کرتے ہوئیگریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی پوسٹوں پر ترقیوں کے لیے محکمانہ امتحان لازمی قرار دیا تھا۔قانون میں کہا گیا تھا کہ بی پی ایس سکیل 17 سے گریڈ 22 اور اس کے مساوی پوسٹوں پر مستقل بنیادوں پر کوئی ترقی اس وقت نہیں کی جائے گی جب تک کہ متعلقہ افسر نے مقررہ کم از کم سروس کی مدت مکمل نہ کی ہو، ٹریننگ میں شرکت نہ کی ہو اور اس طرح کے محکمانہ امتحانات پاس نہ کیے ہوں جو کہ وقتاً فوقتاً تجویز کیے جاتے ہیں۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...