... loading ...
دنیا بھر میں عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ کے ساتھ سائنس دان ماحول دوست اور کم لاگت والے متبادل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاص طور پر عمارتوں میں ایئر کنڈیشنرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بعد جب کہ ایک ایئرکنڈیشنر میں توانائی کی کھپت کا تخمینہ 10 کلو واٹ لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایئرکنڈیشنر کا متبادل تلاش کیا ہے جو سستا ہونے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کیونگ ہی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو صرف ایک واضح کھڑکی کی کوٹنگ کی صورت میں حل کیا ہے جو عمارتوں کے اندر درجہ حرارت کو کم کرتی ہے اور اس پر توانائی خرچ نہیں ہوگی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مطالعات نے اندازہ لگایا ہے کہ عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تقریبا کل عالمی توانائی کا 15استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر جنوری کوریا کایہ فارمولہ کامیاب رہتا ہے تو توانائی کی بچت میں ایک انقلاب آ سکتا ہے۔عام شیشے کی کھڑکیوں میں سورج کی الٹرا وائلٹ اور انفراریڈ شعاعیں کمرے کے درجہ حرارت کو گرم کرسکتی ہیں۔ کمروں کو زیادہ گرم ہونے سے روکنے کے لیے محققین نے ایک کھڑکی کی کوٹنگ تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے جو سورج کی بالائے بنفشی اور اوانفراریڈ شعاعوں کو روک سکے۔ایونگ کیولی کی سربراہی میں محققین نے وضاحت کی کہ شفاف تابکار کولنٹ شیشہ سلکان ڈائی آکسائیڈ، سلکان نائٹرائڈ، ایلومینیم آکسائیڈ یا ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ کی باری باری پتلی تہوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں پولی ڈائی میتھائلسلوکسین کی ایک تہہ ہوتی ہے۔مشین لرننگ کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین تہوں کی قسم، ترتیب اور ساخت کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہ “ایک کوٹنگ ڈیزائن جب تیار کیا جاتا ہے تو روایتی طور پر تیار کی گئی کوٹنگز کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں گرمی کو کم کرنے والے بہترین کمرشل شیشوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ گرم اور خشک شہروں میں روایتی کھڑکیوں کے مقابلے میں ٹھنڈک توانائی کی کھپت کو 31 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔محققین نے نشاندہی کی کہ شفاف پینٹ کا استعمال صرف عمارتی کھڑکیوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسے گاڑیوں اور ٹرکوں کی کھڑکیوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے تاکہ گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔ یہ مطالعہ امریکا کے انجینیروں کی جانب سے “ابھی تک کا سب سے سفید پینٹ” بنانے کے فورا بعد سامنے آیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ توانائی کی کھپت کو کم کرکے اور ایئر کنڈیشننگ سے اخراج کو کم کرکے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔انڈیانا کی پرڈیو یونیورسٹی میں تیار کردہ الٹرا وائٹ پینٹ سورج کی انفراریڈ شعاعوں کو 98.1 فی صد تک منعکس کرتا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچےاس حوا...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گ...
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسری بار ہونے والا اجلاس دیڑھ گھنٹے تک ہوا، جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام اراکین نے شرکت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان بے گناہ جیل میں ہے، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو...
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔امداد نہ پہنچی تو چند گھنٹوں میں زخمی زندہ نہیں بچیں گے۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البر...
کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے احاطے کی کروڑوں روپے سے کی گئی تزئین و آرائش دو سال میں ہی اجاڑ بن گئی سبزہ زار جل گیا دھول مٹی اور کچرے کے ساتھ نشے کے عادی افراد اور فقیروں نے اسے اپنا مسکن بنالیا ہے۔ہری گھاس کے مٹے ہوئے نشانات ، کچرے کے ڈھیر ، نشئیوں کے ڈیرے یہ دو ...
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ آج ہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔پھر مارچ کا اعلان۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ...
حکومت سندھ کی جانب سے ڈیرھ ارب روپے کے فنڈ سے جاری سڑکوں کی استرکاری مہم پر سیوریج لائنوں نے پانی پھیر دیا۔ ایم اے جناح روڈ پر استرکاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سیوریج کا پانی رسنے لگا۔ جس سے نو تعمیر شدہ سڑک تباہ ہونے لگی۔۔شہر قائد میں بغیر حکمت عملی سڑکوں کی استرک...
اپوزیشن کے مختلف الزامات ، ارکان کے غائب ہونے اور دباؤ کے پراسرار ماحول میں سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کرلی گئی اور ترمیم میں شامل تمام 22 شقوں کی الگ الگ منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم ایوان بالا میں پیش کیا اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے 26ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ ترمیم ہو رہی ہے وہ میرے خیال میں جرم ہے ۔سینیٹ میں پی ٹی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئین لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے جدا ...
اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے ۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 26ویں آئینی ترمیم کے عمل میں کالے سانپ کے دانت تو...