... loading ...
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے ایک اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کے بالر حسن محمود نے بھارت کے کپتان روہت شرما کو چوتھے اوور میں 11 کے اسکور پر آؤٹ کر کے مضبوط بیٹنگ کو اہم دھچکا پہنچایا۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور 78 رنز تک پہنچایا اور رنز کی رفتار میں بھی اضافہ کیا۔ کے ایل راہول آوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے، جو 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر کے شکیب الحسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ سوریا کمار یادیو نے 116 کے اسکور پر کوہلی کا ساتھ دیا اور 30 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ہارڈک پانڈیا بھی صرف 5 رنز بنا سکے۔ دنیش کارتھک 5 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت بھارت کا اسکور 17 اوورز میں 150 رنز تھا۔ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ بھارت کا اسکور 18 اوورز میں 157 رنز پر پہنچا تھا تو آکشر پٹیل ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنا کر حسن محمود کی وکٹ بنے، جو بھارت کی گرنے والی آخری وکٹ تھی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے، 44 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ روی چندرن ایشون نے آٹ ہوئے بغیر 13 رنز بنا کر کوہلی کا بھرپور ساتھ دیا۔ بنگلہ دیش کے حسن محمود نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش کے خدشات کے ساتھ بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 7 اوورز میں 60 رنز بنالیا۔ لٹن داس نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 27 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور رن آوٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا اور بعد ازاں بنگلہ دیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے جیت کے لیے کافی تگ و دو کی اور میچ آخری اوور کی آخری گیند تک لے گئے۔ بنگلہ دیش کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز نجم الحسن شانٹو تھے، جو 10 ویں اوور کی پہلی گیند پر 84 کے اسکور پر محمد شامی کا نشانہ بنے۔ عفیف حسیں 99 کے اسکور پر 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد شکیب الحسن کی 13 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی تو بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 51 رنز درکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں۔ بنگلہ دیش کو 102 کے اسکور پر یاسر علی کی صورت میں ایک اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم نورالحسن نے آخر تک مقابلہ کیا۔ مصدق حسین 108 کے اسکور صرف 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد کوئی وکٹ نہیں گری اور میچ کا نتیجہ آخری گیند پر ہوا۔نورالحسن نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے جبکہ تسکین احمد نے 7 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقرررہ 16 اوورز میں 6 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی اور میچ میں 5 رنز سے شکست ہوئی۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہارڈک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد شامی کو ایک وکٹ ملی۔ ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنے پوائنٹس کی تعداد 6 کردی اور ٹیبل پر سرفہرست آگئے جہاں دوسرے نمبر پر 5 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ موجود ہے، بنگلہ دیش 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، زمبابوے 3 پوائنٹس کے چوتھے اور پاکستان صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...