... loading ...
تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔ عمران خان تعزیت کیلئے پہنچے تو مقتولہ کی والدہ انہیں دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شفقت محمود، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، وزیر صحت یاسمین راشد ، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ،جنرل سیکریٹری لاہور زبیر خان نیازی سمیت رہنما موجود تھے۔ قبل ازیں مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر، اسپیکر پنجاب سبطین خان ،عندلیب عباس بھی تعزیت کے لیے مرحومہ کے گھر گئے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سانحہ ہوا اسکی وجہ سے آج سارے لاہور کا دل دکھی ہے، صدف کے جانے سے انکے بچوں کے لئے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا، میں انکے بچوں کا صبر دیکھ رہی تھی اور دعا گو تھی کہ اللہ انکو مزید ہمت دے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون ہو کر ہمارے معاشرے اور صحافت میں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے، وہ ہمیشہ اپنا کام بہت محنت اور دل سے کرتی تھی، یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور بہت بڑا نقصان ہے، کہنا بہت آسان ہے لیکن صبر بہت مشکل سے آتا ہے، صدف کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، اس نے دو بار عمران خان کے انٹرویو کیے، جیسے وہ بچی ہماری ہر تحریک کو سپورٹ کرتی تھی اللہ اسے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اسد عمر نے کہا کہ صدف نعیم بہت محنت سے اس لانگ مارچ کو کور کر رہی تھیں، اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے بچوں سے بات کر رہا تھا، ان کی بیٹی بتا رہی تھی کہ ان کی سب سے زیادہ خواہش یہ تھی کہ ان کے بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔ سبطین خان نے کہا کہ جب یہ حادثہ ہوا تو چیئر مین اسی وقت کنٹینر سے نیچے آئے، خان صاحب نے اسی وقت لانگ مارچ ختم کر دیا۔ جتنا ہمیں دکھ ہے شاید ہم سے زیادہ ہی چیئرمین صاحب کو دکھ ہوا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں،خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں،اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے،آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں،ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں ،جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری،کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا،منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لیئے اقدام کرنا ہوں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ اس واقعہ نے سب کو غمزدہ کر دیا،صدف انتہائی محنتی خاتون تھی،وہ اپنے جذبہ کی وجہ سے ایسے رسک لیتی تھی،اللہ انکے خاندان کو صبر دے،جو بھی انکے اہلخانہ کے لئے کر سکتے ہیں وہ کریں گے،ورکنگ جرنلسٹس کے لئے کام کا ماحول بہتر ہونا چاہیے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ صدف ایک محنتی صحافی تھیں،وہ ایک شہید ہیں،ہم سب انکے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں،جو کچھ ہمارے سے بن پڑے گا انکے لئے کریں گے۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب مسرت چیمہ نے کہا کہ بڑا افسوسناک ترین دن ہے کہ آپکی اور ہماری ساتھی، انتہائی محنتی، پروفیشنل صحافی جو تھی تو خاتون تھیں ،انہوں نے کبھی اپنے عورت ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا،ایسا کوئی ذمہ دار پروفیشنل انسان جب جاتا ئے تو سب کو دکھی کر کے جاتا ہے،میں صدف کے کام سے بہت متاثر تھی، اسکی ہماری جماعت سے وابستگی نہیں تھی،یہ ایک افسوسناک حادثہ تھا،اللہ نے اسکا ٹائم لکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا تو خان صاحب کا پہلا انٹرویو صدف نے کیا، اہم چیز ہے کہ صدف کل کنٹینر پر نہیں تھی، کنٹینر پر نہ کوئی پائیدان ہے نہ اس پر کوئی دروازہ ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...