... loading ...
ایران کے علاقے ظہران میں رات کو پھیلنے والے مظاہروں کے جواب میں ایرانی دارالحکومت میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی اخلاقی پولیس کے اہلکار کے ہاتھوں ایک خاتون پر قابل اعتراض حجاب کی وجہ سے تشدد سے لڑکی کی موت کے بعد تہران سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں میں ایران کے ولایت فقیہ کے سرپرست اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کارکنوں کی طرف سے گردش کرنے والی ویڈیوز میں دارالحکومت تہران کے مرکز میں ہونے والے مظاہروں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب ایرانی “الارشاد” پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کی خبر سامنے آئی۔ اس کے بعد ایرانی حکومت کے خلاف “خمینی مردہ باد” اور “مرگ بر آمر” کے نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایرانی پولیس کے ناروا سلوک کا نشانہ بننے کے بعد متعدد مظاہرین کی گرفتاری بھی دکھائی گئی۔ واقعے کا آغاز تہران میں “اخلاقی” پولیس کی طرف سے “نامناسب نقاب” پہننے کے بہانے نوجوان خاتون پر کیے گئے حملے سے ہوا۔ متاثرہ لڑکی کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔فارسی میڈیا بشمول “ایران ویئر” اور “شرق” اخبار نے اس کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ اسے گرفتاری کے چند گھنٹے بعد کومے کی حالت میں اسسپتال لے جایا گیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اکاؤنٹ “1500 امیجز” نے اعلان کیا تھا کہ نوجوان خاتون مھسا امینی ایرانی کردستان کے شہر سقاز سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دارالحکومت تہران میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق امینی کو منگل کی شام “الارشاد” کے پٹرولنگ پولیس نے “شہید حقانی” میٹرو اسٹیشن کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...