... loading ...
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں تقریبا ساڑھے 6 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں، بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ادارہ مالی بدانتظامی اور مبینہ فراڈ کے باعث نقصان میں رہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے تین سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، چینی ، آٹا اور گھی کی خریداری اور سپلائی میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے فلورملز مالکان نے صرف ایک ٹھیکے میں 5 ارب 30 کروڑ روپے کا ناجائز منافع کمایا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی بدانتظامی کے باعث 2018 سے 2020 کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے مجموعی نقصانات کا حجم 15 ارب 51 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ـ20 میں 6 ارب 42 کروڑ کی مالی بےضابطگیاں ہوئیں، اور فلور ملز مالکان نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے 5 ارب 30 کروڑ کا ناجائز منافع کمایا، اس دوران 66 کروڑ 28 لاکھ کلو گرام سرکاری گندم کی پسائی فلور ملز سے کرائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹے کا ہر پانچواں تھیلا ملوں کو بطور منافع رکھنے کی اجازت دی گئی، میدہ، سوجی اور چوکر جیسی بائی پروڈکٹس بھی فلور ملز کو تحفے میں دے دی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ریجن میں فرنچائز یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 66 لائسنس بغیر اسٹاک انشورنس جاری کئے گئے، اس سے ادارے کو 41 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا گھی اور کوکنگ آئل اوپن مارکیٹ میں بیچ دیا گیا، جب کہ سبسڈی پر دی جانے والی چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے بھی کارپوریشن کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...