وجود

... loading ...

وجود
وجود

ذکر ہے سائیں کی اندھیر نگری کا

پیر 29 اگست 2022 ذکر ہے سائیں کی اندھیر نگری کا

گزشتہ چند ماہ میں جس تواتر کے ساتھ ملک بھر میں میں طوفانی بارشیں برسیں ہیں ، اِسے اگر سخت الفاظ میں قدرتی آفت نہ بھی کہا جائے تب بھی اِن بارشوں کو ہلکے سے ہلکے الفاظ میں ’’قدرتی تنبیہ‘‘ تو یقینا کہا ہی جاسکتاہے۔بس! آپ یوں سمجھ لیجئے کہ ملک بھر میں بالعموم اور صوبہ سندھ ،بلوچستان میں بالخصوص برسنے والی یہ غیر معمولی طوفانی بارشیں صرف وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے لیئے ہی نہیں، بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے بھی ایک ’’قدرتی تنبیہ ‘‘ کی مانند ہیں کہ’’ اگر اب بھی ہم لوگ قدرتی ماحول کو تباہ و برباد کرنے سے باز نہ آئے تو پھر عن قریب موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کی بدولت ہمارا وجود ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے صفحہ ہستی سے کسی حرفِ غلط کی طرح مٹ بھی سکتاہے‘‘۔اگرچہ اکثر افراد ابھی بھی اِس خام خیالی اور غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ طوفانی و سیلابی بارشوں کے نتیجہ میں بپا ہونے والی حالیہ قیامتِ صغری کی تمام تر ذمہ دار تنہا حکومت ِ وقت ہی ہے اور وہ اِس سے کلیتاً بری الذمہ ہیں۔ کیونکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید طوفانی بارش اور سیلاب کی پیش گوئی بہت پہلے ہی کردی تھی ۔لہٰذا، وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو ہر طرح کی سنگین صورت حال کا سامنا کرنے کے لیئے کمر کس لینی چاہیئے تھی۔
جبکہ ہماری اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹس کی روشنی میں تمام حکومتوں نے اپنے اپنے محدود، دستیاب وسائل کے مطابق مون سون سیزن سے نمٹنے کے لیے بھرپور انداز میں تیاری کی تھی۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ حالیہ سیلابی و طوفانی بارشیں اس قدر مسلسل ،شدید اور خوف ناک تھیں ، کہ اِن سے پیشگی نمٹنا کسی بھی حکومت کے لیئے سرے سے ممکن ہی نہ تھا۔ یقین مانیئے ! جتنی شدید طوفانی بارشیں ،رواں ہفتہ صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں ،اگردنیا کے کسی دوسرے ترقی یافتہ ملک یا خطے میں بھی برسیں ہوتیں،تو جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ کم و بیش اُتنا ہی ہوتاکہ جتنا اِس وقت صوبہ سندھ میں لگایا جارہاہے۔ بعض افراد کا یہ کہناکہ صوبہ سندھ کو سیلابی صورت حال کا سامنا ،سندھ حکومت کی انتظامی نااہلیت کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔ایک بالکل لغو، اور بے ہودہ سیاسی الزام ہے،جس میں قطعاً کوئی حقیقت نہیں ہے۔ کیونکہ اگر کسی صوبے میں سیلاب کاکم یا زیادہ آنا ہی صوبائی حکومت کی اہلیت و نااہلیت کو جانچنے کا واحدپیمانہ ہے تو پھر خیبر پختون خواہ کی حکومت سب سے زیادہ نااہل اور ناکارہ ہے ۔کیونکہ وہاں کم بارشیں ہونے کے باجود بھی صوبہ سندھ سے بھی زیادہ ہول ناک اور شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔
دراصل ،صوبہ سندھ بھی پاکستان کا ہی ایک حصہ ہے اور پورا ملک قدرتی آفات سے پیشگی نمٹنے کے لئے جس انتظامی کسرنفسی کا برسوں سے شکار چلا آرہا ہے ،بے شک !،اتنا ہی قدیم’’انتظامی گناہ گار‘‘ سندھ حکومت کو بھی قرار دیا جاسکتاہے۔بدقسمتی سے ہمارا قومی مزاج ہی کچھ ایسا بن چکا ہے، جب تک خطرہ ہمارے دروازے پر دستک نہ دے دے، تب تک ہم خطرہ کو بھی ہنسی مذاق ہی سمجھتے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ جب ہم خطرات کے چنگل میں بُری طرح سے پھنس جاتے ہیں تو پھر اُس خطرے سے نکلنے کا فوری سدباب یا تدبیر کرنے کے بجائے ، اُلٹا ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹہرانا شروع کردیتے ہیں ۔ اَب بھی ہم یہ ہی کچھ تو کررہے ہیں ۔ کسی کا کہنا ہے کہ اگر ڈیم بنا لیتے تو سیلاب نہ آتا ،کوئی کہہ رہا ہے کہ سڑکیں اورپُل مضبوط بنالیتے تو سیلاب زدہ گاؤں اور دیہات کا دیگر علاقوں سے ساتھ رابطہ نہ ٹوٹ پاتا۔نیز کسی نے آواز لگائی ہے کہ بھارت سے دوستی کرلیتے تو وہ اپنے دریاؤں کا پانی نہ چھوڑتا ۔جبکہ کوئی کہہ رہا ہے کہ نہروں اور سیم نالوں کے پشتے بروقت مرمت کردیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا ۔غرض ہر شخص اِس بات پرحکومت سے باز پرس کررہا ہے کہ حکم رانوں نے گزشتہ 75 برس میں سیلاب کا راستہ روکنے کا دیرپا انتظامی بندوبست کیوں نہ کیا۔
یقینا حکومت سے درج بالا سوالات بھی ضرور کرنے چاہئے۔ لیکن صرف اُس وقت جب ہم طرف سے قدرتی آفت اور سیلاب میں نہ گھرے ہوں ، سرِ دست ہمیں حکومت سے فقط اِس بات کا واضح اور صاف صاف جواب مانگنا چاہیئے کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیئے کیا ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں کو پھر سے آباد کرنے کے لیئے کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اگر کوئی حکومت قدرتی آفت کا شکار افراد کی بحالی میں تساہل یا انتظامی کوتاہی کا ارتکاب کرتی ہے تو پھر اُسے عوام کے کٹہرے میں ایک مجرم کی طرح ضرور کھڑا ہونا ہوگا ۔ کیونکہ بارش یا سیلاب پرروک لگانا بھلے ہی کسی حکومت کے بس میں نہ ہو،مگر متاثرین سیلاب کی جلدازجلد بحالی کے انتظامات کرنا تو ہر حکومت کا دائرہ اختیار میں آتا ہی ہے۔لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ جہاں حالیہ بارشوں میں سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کی بروقت انتظامی امدد کی کئی اعلیٰ مثالیں قائم ہیں ،وہیں سنگین ترین انتظامی کوتاہیوں کا بھی ارتکاب کیا ہے۔
مثال کے طور پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان سائیں آصف علی زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ کے کم و بیش 70 فیصد گنجان آباد شہری علاقہ کی بجلی گزشتہ 7 روز سے مکمل طور پر بند ہے ۔ کیونکہ نواب شاہ شہر کے سب سے بڑے گرڈ اسٹیشن میں بارش کا سیلابی پانی داخل ہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے حیسکو حکام کو شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی فوری طور پر بند کرنا پڑی تھی ۔ یقینا سیلابی پانی کے گرڈ اسٹیشن میں داخلے پر تو سندھ حکومت کو کسی بھی صورت موردِ الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا۔کیونکہ غیر متوقع حالات میں اچانک غیر معمولی حادثات کا ہونا معمول کی ایک بات ہے ۔لیکن بارشیں بند ہونے کے بعد بھی گرڈ اسٹیشن سے 7 دن تک سیلابی پانی نہ نکالا جاناسندھ حکومت کی واقعی اتنی بڑی انتظامی نااہلی و کوتاہی ہے کہ جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی نواب شاہ شہر ہے جس نے ڈیڑھ ماہ پہلے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شہر کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار اپنی تمام شہری نشستوں پر ایم کیو ایم کے بجائے پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ اُمیدواروں کو منتخب کروایا ہے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے جس طرح چند ماہ پہلے بلدیاتی انتخابات میں نواب شاہ کی شہری سیاست کو فقید المثال انداز میں فتح کیا تھا ،اُس کے بعد کسی بھی شہری کو یہ اُمید ہرگز نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی سند ھ حکومت کی موجودگی میں نواب شاہ شہر کے 70 فیصد علاقے غیر معینہ مدت تک بجلی کی فراہمی سے محروم رہیں گے۔ اگست کی سخت گرمی اور حبس زدہ موسم میں گنجان آباد شہری علاقوں میں مسلسل ہفتہ یا دو ہفتہ تک کے لیئے بجلی کا نہ ہونابہت بڑا عذاب ہے ۔ جس پر شہری تکلیف اور اذیت سے بلبلا اُٹھے ہیں ۔ کیا سائیں آصف علی زرداری کو اپنی نگری کے اندھیرے کی کچھ خبر ہے؟ اور اگر اُن کو سب معلوم ہے تو پھر وہ اپنی اندھیر نگری کو پھر سے روشن کرنے کے فوری احکامات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جاری فرمائیں ۔تاکہ اُن کے شہر نواب شاہ کے شہری ، جو اَب اُن کے ووٹر ز بھی ہیں رَت جگے کے اذیت ناک عذاب سے جلد ازجلد نجات حاصل کرسکیں۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت وجود هفته 04 مئی 2024
بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت

ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر