... loading ...
کئی گھنٹوں سے کھانے پینے کی اشیا سے محروم صوبہ سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ کی ایک ماں کی جانب سے دو روٹیوں کو 8 بچوں میں تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر لوگ اشکبار ہوگئے۔ وائرل ویڈیو میں لاڑکانہ کی ماں کو بھوک سے بلکتے بچوں میں روٹی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ماں روٹی کے ٹکڑے کرکے انہیں تقسیم کرتی ہیں تو روٹی کو دیکھنے والے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ ویڈیو میں تمام بچوں کو روٹی کی تقسیم کے وقت ماں کے ارد گرد کھڑے ہوکر ‘ ماں مجھے بھی دو’ کو صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سے محسوس ہوتا ہے کہ ماں کے پاس 8 سے زائد بچے ہیں جو کئی گھنٹوں سے بھوکے تھے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صحافی سنجے سادھوانی نے لکھا کہ ماں کے پاس دو روٹیاں تھیں، جنہیں انہوں نے 8 بچوں میں تقسیم کردیا۔
ویڈیو کو دیکھنے کے بعد درجنوں لوگوں نے اسے شیئر کیا اور اس پر کمنٹس کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات کی کمی کی دعائیں بھی کیں۔ زیادہ تر لوگوں نے خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہیں عزت سے روٹی مل رہی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے خوراک کی قلت کے شکار سیلاب متاثرین کی مشکلات آسان ہونے کی دعائیں بھی کیں۔ بعض لوگوں نے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد حکومت اور انتظامیہ سمیت امیروں اور جاگیرداروں پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ ان کے پاس بھوکے بچوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں؟خیال رہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے جہاں اب تک سوا کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، وہیں لاکھوں افراد کئی گھنٹوں سے خوراک سے بھی محروم ہیں۔ ہزاروں دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں، لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور کئی شہروں اور سیکڑوں دیہات کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگ کھلے آسمان تلے سیلابی پانی کے اوپر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جن کے پاس خوراک کے علاوہ ضروری ادویات کی بھی سخت قلت ہے جبکہ ان کے پاس بسترے اور کپڑوں کی بھی کمی ہے۔
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...