... loading ...
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر، پائونڈ،یورو،ریال کی قدر میں گزشتہ ہفتے کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ان کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کے خط کا جواب دینے اور 29اگست آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ کی سہولت کے تحت ساتواں اور آٹھواں مشترکہ جائزہ لینے کی خبروں سے انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی ہوئی۔ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتارچڑھائو کے بعد گھٹ کر 215 روپے سے بھی نیچے آگیا جبکہ اسکے برعکس اوپن ریٹ ڈالر کی قدر بڑھ کر 218 روپے پر آگیا۔اسی طرح برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 6.43 روپے گھٹ کر 255.86 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر 262 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 5.14 روپے گھٹ کر 216.66 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں ریال کی قدر 21 پیسے گھٹ کر 57.15 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 56.70 روپے پر مستحکم رہی۔ آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط کا اجرا یقینی ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا، بیرونی ادائیگیوں کے دبا سے بعض کاروباری سیشنز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہوا لیکن ملکی طویل دورانئیے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے روپیہ پر اعتماد بحال ہوا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کو قانونی چینل سے آمد بنانے کے حکومتی اقدامات سے انٹربینک میں ذرمبادلہ کی ڈیمانڈ سپلائی یکساں ہوئی جبکہ سعودی عرب کی تین ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے اور پاکستان کی ادائیگیوں کی استعداد بڑھنے سے روپیہ تگڑا ہوا۔ آئی ایم ایف کا مزید 2.8ارب ڈالر کا قرض کے لیے سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے اعتماد بڑھا جبکہ خام تیل ودیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمتیں گھٹنے سے درآمدی بل مزید گھٹنے کے توقعات سے بھی انٹربینک میں روپیہ مضبوط ہوا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...